فیکٹ چیک: اذان دینے کا یہ ویڈیو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کا نہیں ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ٹرمپ کی حلف برداری کے اگلے دن کا ہے جب انہوں نے بین الاقوامی مذاہب کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس ویڈیو کو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب سے جوڑکر پھیلایا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jan 27, 2025 at 02:52 PM
نئی دہلی (نئی دہلی )۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک تقریبا کے دوران ایک شخص کو اذان دیتے سنا جا سکتا ہے۔ وہیں اس ویڈیو میں نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے دوران اذان دی گئی ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ٹرمپ کی حلف برداری کے اگلے دن کا ہے جب انہوں نے بین الاقوامی مذاہب کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس ویڈیو کو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب سے جوڑکر پھیلایا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں اذان دی گئی۔ ٹرمپ نے بھی اذان سنی۔‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو متعدد سوشل میڈیا ہینڈلز پر اپلوڈ ہوا ملا۔

ترکیہ کی نیوز ویب سائٹ ترکیہ ٹائمز پر وائرل ویڈیو کو 22 جنوری 2025 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، یہ واشنگٹن میں ہوئی تقریب کا ویڈیو ہے جس میں ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ شرکت کی تھی۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں اے پی نیوز کے یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو کا لمبا ورژن اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو 21 جنوری 2025 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ وہیں ساتھ میں دی گئی معلومات کے مطابق، صدر ٹرمپ، نائب صدر وینس نے واشنگٹن میں نیشنل کیتھیڈرل کی بین المذاہب تقریب میں حلف برداری کے اگلے دن شرکت کی ہے۔
نیوز سرچ کئے جانے پر ہمیں اے پی نیوز اور روائٹرس کی ویب سائٹ پر اس معاملہ سے تعلق خبر ملی۔ 22 جنوری 2025 کی خبر کے مطابق، ’صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دفتر میں اپنے پہلے پورے دن کا آغاز منگل کو واشنگٹن نیشنل کیتھیڈرل میں ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا ستکی ہے۔
وہیں ایک دیگر امریکی نیوز ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق، اس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ شرکت کی تھی۔ وہیں بین الاقوامی مذاہب سے متعلق اس تقریب میں عیسائی، یہودی، مسلم، بدھ، ایل ڈی ایس اور سکھ رہنما موجود تھے۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
خبروں کے مطابق، ڈونالڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے واشنگٹ میں بنے وائٹ ہاوں میں حلف اٹھایا ہے۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے بین الاقوامی معاملات کو کوور کرنے والے سینئر کارسپانڈینٹ جے پی رنجن سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے بتایا گیا کہ، یہ ویڈیو ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کے بعد کا ہے۔
فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو 10 ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ٹرمپ کی حلف برداری کے اگلے دن کا ہے جب انہوں نے بین الاقوامی مذاہب کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس ویڈیو کو ٹرمپ کی حلف برداری تقریب سے جوڑکر پھیلایا جا رہا ہے۔
- Claim Review : ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے دوران اذان دی گئی ہے۔
- Claimed By : FB User- Sobiya Sobiya
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











