فیکٹ چیک: سلمان خان نے وراٹ کوہلی کو نہیں بتایا غدار، وائرل ویڈیو اے آئی ہے
وشواس نیوز کی تحقیق میں وائرل ویڈیو جس میں وراٹ کوہلی کو غدار بتاتے ہوئے سلمان خان دکھائے گئے وہ اے آئی تخلیق شدہ نکلا۔ سلمان خان نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
- By: Pragya Shukla
- Published: Jan 23, 2026 at 05:42 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکار سلمان خان کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے بھارتی کرکٹر وراٹ کوہلی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سے پیسہ کما کر وہ دوسرے ملک میں رہنے کے لیے چلے گئے۔ وہ ملک کے سب سے بڑے غدار ہیں۔
وشواس نیوز کی تحقیق میں وائرل ویڈیو جس میں وراٹ کوہلی کو غدار بتاتے ہوئے سلمان خان دکھائے گئے وہ اے آئی تخلیق شدہ نکلا۔ سلمان خان نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
انسٹاگرم صارف نے 21 جنوری کو ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ‘وراٹ کوہلی ملک کے سب سے بڑے غدار ہے‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

पड़ताल
وائرل دعوے کی سچائی جاننے کے لیے ہم نے گوگل پر متعلقہ کی ورڈز کی مدد سے سرچ کیا۔ ہمیں دعوے سے متعلق کوئی نیوز رپورٹ نہیں ملی۔ ایسے میں ہمیں ویڈیو کے اے آئی سے ایڈٹ کیے جانے کا شبہ ہوا۔
تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے ویڈیو کے کئی کی فریم نکالے اور انہیں گوگل ریورس امیج کی مدد سے سرچ کیا۔ ہمیں اصل ویڈیو ‘کیچ نیوز’ نام کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہوا ملا۔ ویڈیو 29 ستمبر 2018 کو اپلوڈ کی گئی تھی۔ ویڈیو میں صحافی سلمان خان سے تنوشری دتّا-نانا پٹیکر تنازع پر سوال پوچھتی ہیں اور وہ اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مجھے اس کی معلومات نہیں ہے۔
وائرل ویڈیو کے اے آئی سے بننے کی ممکنہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے اسے اے آئی ویڈیو ڈیٹیکشن ٹول ‘اے آئی وائس ڈٹیکٹر’ سے چیک کیا۔ اس میں اسے 98 فیصد اے آئی ممکنہ بتایا گیا۔

ہم نے اس کے آڈیو کو بھی چیک کیا۔ اس میں بھی اے آئی ٹول کے استعمال کی امکان ظاہر کی گئی۔

مزید معلومات کے لیے ہم نے ممبئی میں انٹرٹینمنٹ کے سینئر صحافی پراگ چھاپےکر سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل دعویٰ غلط ہے۔ پرانے ویڈیو کے ساتھ چھیڑچھاڑ کر اسے غلط طریقے سے وائرل کیا جا رہا ہے۔
آخر میں ہم نے ویڈیو کو غلط دعوے کے ساتھ شیئر کرنے والے یوزر کے اکاؤنٹ کا جائزہ لیا۔ ہمیں معلوم ہوا کہ یوزر اسی طرح کے جعلی دعوے شیئر کرتا ہے۔ یوزر کے 1.66 لاکھ فالوورز ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی تحقیق میں وائرل ویڈیو جس میں وراٹ کوہلی کو غدار بتاتے ہوئے سلمان خان دکھائے گئے وہ اے آئی تخلیق شدہ نکلا۔ سلمان خان نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
- Claim Review : سلمان خان نے ویراٹ کوہلی کو غدار بتایا۔
- Claimed By : Insta user- ayubeditz
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











