X
X

فیکٹ چیک: سعودی عرب میں عمرہ زائرین کے بس حادثہ کی نہیں یہ تصویر، 2019 کی فوٹو وائرل

وشواس نیوز نے وائرل تصویر کی پڑتال میں پایا کہ یہ فوٹو سال 2019 کی ایک دیگر حادثہ سے متعلق ہیں۔ اس پرانی تصویر کو گمراہ کن دعووں کے ساتھ سعودی عرب میں بس حادثے کے ساتھ جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Nov 21, 2025 at 02:39 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سعودی عرب کے شہر مکہ سے مدینہ جانے والی عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ حادثہ ڈیزل ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا۔ موجودہ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں تقریباً 45 ہندوستان کے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے زائرین ہلاک ہوئے ہیں۔ اس دوران سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ہو رہی اس تصویر میں ایک سڑک پر بس میں آگ لگی ہوئی دیکھی سکتی ہے وہیں آس پاس شدید آگ لگی ہوئی دیکھ سکتے ہیں۔ اب اسی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے یہ وہی بس حادثہ ہے جس میں ہندوستانی زائرین ہلاک ہوئے ہیں۔

وشواس نیوز نے وائرل تصویر کی پڑتال میں پایا کہ یہ فوٹو سال 2019 کی ایک دیگر حادثہ سے متعلق ہیں۔ اس پرانی تصویر کو گمراہ کن دعووں کے ساتھ سعودی عرب میں بس حادثے کے ساتھ جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’سعودی عرب میں پیش آنے والے اس المناک سڑک حادثے نے ہر حساس دل کو غمزدہ کر دیا ہے، جس میں تقریباً 42 معتمرین — جو تلنگانا اور حیدرآباد سے روانہ ہوئے تھے — اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ اللّٰہ ربُّ العالمین ان تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کے عمرہ کے سفر کو قبول و مقبول بنائے، اور انہیں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ یہ خبر نہایت اندوہ ناک اور دل ہلا دینے والی ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس حادثے میں جان بحق ہونے والے تمام افراد کے گھر والوں، رشتہ داروں اور عزیزوں کو صبرِ جمیل اور قلبی سکون عطا فرمائے، ان کے دلوں سے غم و فکر کے بوجھ کو ہلکا کرے اور ہر قسم کی پریشانی کو دور فرما دے۔ بے شک اللہ ہی بہترین مددگار اور کارساز ہے۔ ہم حکومتِ ہند اور متعلقہ حکام سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے معتمرین کے اہلِ خانہ کو مناسب اور معقول معاوضہ فراہم کیا جائے، تاکہ اس کڑے وقت میں اُن کے لیے کچھ سہارا پیدا ہو سکے اور وہ اس آزمائش کی گھڑی میں تنہا محسوس نہ کریں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا خاص فضل و کرم فرمائے اور تمام مرحومین کے درجات بلند فرمائے۔ آمین یا رب العالمین‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلےہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل تصویر سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ تصویر بی بی سی کی نیوز ویب سائٹ پر 17 اکتوبر 2019 شائع ہوئی خبر میں ملی۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ‘مغربی سعودی عرب میں مدینہ کے قریب بس حادثے میں پینتیس غیر ملکی شہری جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔‘۔ یہاں تصویر کو اے ایف پی کے حوالے سے اپلوڈ کیا گیا ہے۔

اسی بنیاد پر ہم پر نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہم نیوز ایجنسی اے ایف پی کی ویب سائٹ پر وائرل تصویر کو سر کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ فوٹو اپلوڈ کی ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، ‘سعودی عرب کے مدینہ شہر کے قریب 16 اکتوبر 2019 کو ایک بس حادثہ کا شکار ہو گئی۔ پینتیس غیر ملکی اس وقت ہلاک ہو گئے‘‘۔

اس معاملہ سے متعلق خبر ہمیں 17 اکتوبر 2019 دی گارجئن کی ویب سائٹ پر بھی شائع کی ہوئی ملی۔ دی گئی معلومات کے مطابق، ’’ بدھ کو مدینہ کے قریب ایک نجی چارٹر بس کی بھاری گاڑی سے ٹکر میں پینتیس غیر ملکی زائرین جاں بحق اور چار زخمی ہوئے۔ حادثے میں عرب اور ایشیائی زائرین شامل تھے، اور مقامی میڈیا نے جلتی ہوئی بس کی تصاویر بھی شائع کیں۔ زخمیوں کو الحمنا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں‘‘۔

بتا دیں، 17 نومبر 2025 کی خبروں کے مطابق، “سعودی عرب میں ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 45 ہندوستانیوں کی موت ہو گئی ہے۔ بس حیدرآباد سے عمرہ زائرین کو لے کر جا رہی تھی۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں عالمی خبروں کو کوور کرنے والے سینئر صحافی جے پی رنجن سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا، مدینہ میں جو ہندوستانی عمرہ زائرین کا حادثہ ہوا ہے اس ک کوئی آفیشئل تصویر یا ویڈیو سامنے نہیں آیا ہے۔ وائرل ویڈیو کی طرح کچھ تصاویر بھی غلط دعوی سے پھیلائی جا رہی ہیں۔

اب باری تھی گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق ممبئی سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے وائرل تصویر کی پڑتال میں پایا کہ یہ فوٹو سال 2019 کی ایک دیگر حادثہ سے متعلق ہیں۔ اس پرانی تصویر کو گمراہ کن دعووں کے ساتھ سعودی عرب میں بس حادثے کے ساتھ جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : یہ وہی بس حادثہ ہے جس میں ہندوستانی زائرین ہلاک ہوئے ہیں۔
  • Claimed By : بک صارف عبد الکریم
  • Fact Check : گمراہ کن

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later