X
X

فیکٹ چیک: بنگال میں بی ایس ایف جوان کے بنگلہ دیشی پرچم بیچنے والے کی پیٹائی کے دعوے سے وائرل ویڈیو بنگلہ دیش کا واقعہ ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ فوجی کے ذریعے بنگلہ دیشی پرچم بیچنے والے کی پیٹائی کی اس ویڈیو کا بنگال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو بنگلہ دیش کا ایک پرانا معاملہ ہے، جسے اب جھوٹے دعوے کے ساتھ بھارت اور بنگال سے جوڑ کر پھیلایا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jan 28, 2026 at 05:10 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک فوجی بنگلہ دیشی پرچم بیچنے والے شخص کو ڈنڈے سے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ مغربی بنگال کی ویڈیو ہے، جہاں بی ایس ایف کے ایک جوان نے بنگلہ دیشی پرچم بیچنے والے شخص کی پیٹائی کر دی ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ فوجی کے ذریعے بنگلہ دیشی پرچم بیچنے والے کی پیٹائی کی اس ویڈیو کا بنگال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو بنگلہ دیش کا ایک پرانا معاملہ ہے، جسے اب جھوٹے دعوے کے ساتھ بھارت اور بنگال سے جوڑ کر پھیلایا جا رہا ہے۔

وائرل پوسٹ میں کیا ہے؟

فیس بک صارف یوگیندر کمار نے 20 جنوری 2026 کو وائرل ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو پر لکھا ہوا ہے، ’’بنگال میں بنگلہ دیشی پرچم بیچنے والے جہادی کو وی آئی پی سروس دینے والے اس بی ایس ایف جوان کو دل سے سلام‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

یہ دعویٰ اس سے پہلے بھی وائرل ہو چکا ہے۔ اپنی پڑتال شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمز نکالے اور انہیں گوگل لینز کے ذریعے سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اسی ویڈیو کے دوسرے اینگل کی ایک ویڈیو بنگلہ دیشی اخبار ڈھاکا پوسٹ کے یوٹیوب چینل پر 12 جون 2025 کو اپلوڈ کی ہوئی ملی۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، یہ معاملہ بنگلہ دیش کا تھا، جہاں بنگلہ دیش اور سنگاپور کے درمیان ہوئے میچ کے دوران ہنگامے کے بعد لاٹھی چارج میں ایک جوان نے غلطی سے ایک پرچم بیچنے والے کی پیٹائی کر دی تھی۔ اس کے بعد فوج نے اس پرچم بیچنے والے کو ایک لاکھ ٹاکا معاوضے کے طور پر دیا تھا۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں کئی خبریں ملیں۔ خبروں کے مطابق، 10 جون کو بنگلہ دیش اور سنگاپور کے درمیان فٹ بال میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کے باہر ہنگامہ مچ گیا۔ کچھ بغیر ٹکٹ کے تماشائیوں نے زبردستی داخلے کی کوشش کی، جس سے حالات قابو سے باہر ہو گئے۔ صورت حال سنبھالنے کے لیے فوج کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ اسی دوران ایک پرچم بیچنے والا غلطی سے مار کا شکار ہو گیا۔ بعد میں فوج نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور اس شخص کا پتہ لگا کر اسے معاوضے کے طور پر 1 لاکھ ٹاکا دیے۔ ساتھ ہی خبر میں بتایا گیا کہ اس واقعہ میں شامل ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف انضباطی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

جولائی 2025 میں بھی یہ ویڈیو اسی جھوٹے دعوے کے ساتھ وائرل ہو چکی ہے۔ اس وقت ہم نے تصدیق کے لیے بنگلہ دیشی نیوز پورٹل ڈیلی اتحاد کے اسپورٹس صحافی شیراز الاسلام سے بھی رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا، “10 جون 2025 کو ڈھاکہ کے نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور سنگاپور کے درمیان اے ایف سی ایشیائی کپ کوالیفائر میچ ہوا تھا۔ میچ کے دوران کچھ فٹ بال پرستاروں نے بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں گھسنے کی کوشش کی، جنہیں قابو میں کرنے کے لیے فوج نے لاٹھی چارج کیا۔ اسی دوران ایک جوان نے ایک پرچم فروش کی غلطی سے پیٹائی کر دی، جس کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی۔ تاہم، بعد میں فوج نے اس پرچم فروش کو 1 لاکھ ٹاکا معاوضے کے طور پر دیا تھا‘‘۔

اب باری تھی جھوٹی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف یوگیندر یادو کی سوشل سکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کو آٹھ ہزار سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ فوجی کے ذریعے بنگلہ دیشی پرچم بیچنے والے کی پیٹائی کی اس ویڈیو کا بنگال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو بنگلہ دیش کا ایک پرانا معاملہ ہے، جسے اب جھوٹے دعوے کے ساتھ بھارت اور بنگال سے جوڑ کر پھیلایا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : یہ مغربی بنگال کی ویڈیو ہے، جہاں بی ایس ایف کے ایک جوان نے بنگلہ دیشی پرچم بیچنے والے شخص کی پیٹائی کر دی ہے۔
  • Claimed By : فیس بک صارف یوگیندر یادو
  • Fact Check : جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later