X
X

فیکٹ چیک: کمار وشواس کی 2014 لوک سبھا انتخابات کی تصویر گمراہ کن دعوی سے وائرل

حال ہی میں اپنے کئی بیانات کے لیے خبروں میں رہنے والے شاعر کمار وشواس کی ایک تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jan 31, 2025 at 05:10 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ حال ہی میں اپنے کئی بیانات کے لیے خبروں میں رہنے والے شاعر کمار وشواس کی ایک تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل تصویر میں انہیں اسکارف پہنے دیکھا جا سکتا ہے جو عام طور پر مسلمان پہنتے ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے صارفین اسے ان کی حالیہ تصویر کہہ کر نشانہ بنا رہے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ کمار وشواس کی یہ وائرل تصویر سال 2014 کی ہے۔ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں امیٹھی سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار تھے۔ پرانی تصویر کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے فیس بک صارف نے لکھا، ’’ماشاءاللہ، سبحان اللہ، الحمدللہ، ہمارے ہندو دل کے شہنشاہ کمار وشواس صاحب کا کتنا خوبصورت انداز ہے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں

پڑتال

اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل لینز کے ذریعے تلاش کیا۔ تلاش کرنے پر ہمیں یہ تصویر بہت سے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اپ لوڈ کی ہوئی ملی۔

یہ تصویر اے آین آئی کے ایکس ہینڈل پر 7 مئی 2014 کو اپ لوڈ کی گئی تھی۔

اس بنیاد پر، ہم نے اپنی تحقیقات کو آگے بڑھایا اور 7 مئی 2014 کو اے بی پی نیوز کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی اسی واقعے سے متعلق ایک ویڈیو ملا۔ کمار وشواس کے انٹرویو کی بائٹ یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب کمار وشواس 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں امیٹھی سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار تھے۔

اس معاملے سے متعلق خبریں 7 مئی 2014 کو آج تک اور نیوز ایکسپریس کے یوٹیوب چینلز پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

وائرل پوسٹ کے حوالے سے تصدیق کے لیے ہم نے دینک جاگرن میں امیٹھی کے بیورڈو چیف دلپی سنگھ سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ یہ تصویر 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران لی گئی تھی۔

آخر کار ہم نے اس پیج کا پروفائل اسکین کیا جس نے ویڈیو شیئر کی تھی۔ معلوم ہوا کہ اس پیج کے 15 ہزار سے زائد ممبرز ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ہونے والا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ کمار وشواس کی یہ وائرل تصویر سال 2014 کی ہے۔ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں امیٹھی سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار تھے۔ پرانی تصویر کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : کمار وشواس کی حالیہ تصویر۔
  • Claimed By : FB Page- लोकगायक प्रदीप मौर्य अमेठी
  • Fact Check : گمراہ کن

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later