فیکٹ چیک: منی پور میں ستمبر 2024 میں ہوئے مظاہرے کے ویڈیو کو کیا جا رہا گمراہ کن حوالے سے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ستمبر 2024 کا اس وقت کی ہے جب منی پور فسادات کے دوران لوگوں نے امن کے لئے مارچ نکالا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Apr 9, 2025 at 12:30 PM
- Updated: Apr 9, 2025 at 03:01 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں سڑک پر بہت سے لوگوں مشال لے کر مارچ نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو پاکستان سے شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ منی پور میں ایک مرتبہ پھر سے تشدد شروع ہو گئے ہیں اور یہ ویڈیو اسی کے مظاہرے کا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ستمبر 2024 کا اس وقت کی ہے جب منی پور فسادات کے دوران لوگوں نے امن کے لئے مارچ نکالا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’بھارت سے خودمختاری کے اعلان کے بعد منی پور میں بڑے پیمانے پر آزادی مارچ کے مناظر- بلوچستان پر اربوں ڈالرز خرچ کر کے اس میں دہشتگردی فتنہ فسادات برپا اور اس کو الگ کروانے والے شیطان کے پجاریوں کے اپنے گھر میں آگ لگ چکی ہیں پاکستان زندہ باد پائندہ باد‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ایک انسٹاگرم ہینڈل پر اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں اس ویڈیو کو 10 ستمبر 2024 کو پوسٹ کیا ہے۔
وہیں سرچ کئے جانے پر ہمیں ویڈیو انڈیا ٹوڈے نارتھ ایسٹ ڈاٹ ان کی ویب سائٹ پر 9 ستمبر 2024 کو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، منی پور میں جاری تنازعہ کو حل کرنے میں حکومت کی بے عملی پر عوامی مایوسی کے ایک طاقتور مظاہرے میں، آج 9 ستمبر کو تھانگ میی بند اور پڑوسی علاقوں کی میرا پائیبیس کی طرف سے ایک مشعل ریلی نکالی گئی۔ یہ احتجاج امن کے لیے ایک اور کال کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ ریاست 16 ماہ سے زائد عرصے سے جاری بحران سے دوچار ہے۔ مظاہرین گراؤنڈ میں جمع ہوئے اور تقریباً 10 کلومیٹر تک مارچ کیا۔

سلیگری ٹامز ناؤ پر بھی وائرل ویڈیو ہمیں ملا۔ ستمبر 2024 کو ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق ’خواتین مظاہرین نے منی پور تشدد کے خلاف اپنے ہاتھوں میں مشعلوں کے ساتھ ایک ریلی نکالی منی پور کی خواتین کا حکومت کے خلاف 16 ماہ سے زیادہ طویل # تشدد کا زبردست احتجاج‘‘۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے منی پور کے صحافی لکھ سنکھ سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایاکہ منی پور میں اس طرح کا احتجاج حالیہ روز میں نہیں ہوا ہے۔۔
اب باری تھی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی شوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو ستمبر 2024 کا اس وقت کی ہے جب منی پور فسادات کے دوران لوگوں نے امن کے لئے مارچ نکالا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔
- Claim Review : منی پور میں ایک مرتبہ پھر سے تشدد شروع ہو گئے ہیں اور یہ ویڈیو اسی کے مظاہرے کا ہے۔
- Claimed By : FB User- Muhammad Tanveer
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











