X
X

فیکٹ چیک: شخص کو بےرحمی سے پیٹتے پولیس اہلکاروں کا یہ ویڈیو پرانا ہے، معاملہ پر ہو چکا ہے کاروائی

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو تقریبا دو ماہ پرانا ہے۔ بہار کے کیمور میں یہ معاملہ سامنے آیا تھا اور اس پولیس اہلکار پر کاروائی کرتے ہوئے معطل بھی کر دیا گیا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 13, 2025 at 02:41 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار کو ایک شخص کو پیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو حالیہ سمجھ کر صارفین شیئر کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو تقریبا دو ماہ پرانا ہے۔ بہار کے کیمور میں یہ معاملہ سامنے آیا تھا اور اس پولیس اہلکار پر کاروائی کرتے ہوئے معطل بھی کر دیا گیا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک پیج ’کشمیر نیوز ایلٹر 22‘ نے 12 جون کو وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یا اللہ رحم‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ اس ویڈیو سے متعلق ایک پوسٹ ملی۔ 1 اپریل 2025 کو پوسٹ کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، یہ معاملہ بہار کے کیمور میں پیش آیا تھا، وہیں پولیس اہلکار کو ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد معطل کر دیا گیا۔

اسی بنیاد پر سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ٹی وی 9 بھارتورش کے یوٹیوب چینل پر 1 اپریل 2025 کو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں بتایا گیا کہ، ’کیمور کے موہنیا تھانہ علاقہ میں ایک اے ایس آئی اور دو ہوم گارڈز کا ایک ٹرک ڈرائیور کی پٹائی کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس پی نے انہیں معطل کر دیا‘‘۔

وہیں اس معاملہ پر این ڈی ٹی وی کی 1 اپریل 2025 کی خبر کے مطابق، ’پولیس اہلکاروں نے پیسے نہ دینے پر ٹرک ڈرائیور کی بے دردی سے پٹائی تھی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس انتظامیہ حرکت میں آئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ کیمور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ہری موہن شکلا نے سنگین واقعہ پر فوری کارروائی کی ہے۔ موہنیا تھانہ علاقہ میں چیکنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار نے ٹرک ڈرائیور سے غیر قانونی طور پر رقم کا مطالبہ کیا اور جب ڈرائیور نے رقم دینے سے انکار کیا تو پولیس اہلکاروں نے اسے بے دردی سے پیٹا۔ اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے اس میں ملوث ایک پولیس اہلکار کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔

مزید معلومات کے لئے ہم نے کیمور کے ایس پی موہن شکلا سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ اس معاملہ میں کاروائی کرتے ہوئے ایک اے ایس آئی اور دو ہوم گارڈ کو معطل کیا گیا تھا۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو دس ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔وہیس اس پیج کو کشمیر سے چلایا جاتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو تقریبا دو ماہ پرانا ہے۔ بہار کے کیمور میں یہ معاملہ سامنے آیا تھا اور اس پولیس اہلکار پر کاروائی کرتے ہوئے معطل بھی کر دیا گیا تھا۔ پرانے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : پولیس نے بےدردی سے پٹائی کی۔
  • Claimed By : FB Page- Kashmir news alert22
  • Fact Check : گمراہ کن

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later