X
X

فیکٹ چیک: اسرائیل پر ایران کے حملے کے نام پر وائرل ہو رہا ویڈیو میکسیکو میں لگی آگ کا ہے

وشواس نیوز کو اپنی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ وائرل ہونے والا ویڈیو میکسیکو کا ہے، جب میکسیکو کی ریاست سینالووا میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔ جنوری 2025 کی اس ویڈیو کو ایران اسرائیل سے جوڑکر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 17, 2025 at 06:23 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں ایک جگہ پر زبردست آگ لگی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ اسرائیل پر ایرانی حملے کی ویڈیو ہے۔

وشواس نیوز کو اپنی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ وائرل ہونے والا ویڈیو میکسیکو کا ہے، جب میکسیکو کی ریاست سینالووا میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔ جنوری 2025 کی اس ویڈیو کو ایران اسرائیل سے جوڑکر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے 17 جون کو وائرل ویڈیو شیئر کی، جس پر لکھا تھا- “یا اللہ ایران کو کامیابی عطا فرما، پشپا نام ہے میرا پھلوار تھا،،؟ @#$ نہیں جھکیں گے، ہم صرف اللہ کے آگے سجدہ کرتے ہیں، اللہ اکبر یا علی یا حسین۔”

وائرل پوسٹ یہاں ویسا ہی لکھا گیا ہے۔ آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے، ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے کی فریموں کو نکالا اور انہیں گوگل لینز کے ذریعے تلاش کیا۔ سرچ کرنے پر ہمیں یہ ویڈیو جنوری 2025 میں جیوئر الاٹورے نامی تصدیق شدہ ایکس ہینڈل پر اپ لوڈ کی ہوئی ملی۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق اس کا تعلق میکسیکو کے ایک کیسینو میں لگی آگ سے ہے۔

اس بنیاد پر، ہم نے اپنی تحقیقات کو آگے بڑھایا اور ڈیلی میل کی ویب سائٹ پر ایک خبر کے ساتھ اپ لوڈ کی گئی وائرل ویڈیو ملی۔ 17 جنوری 2025 کی خبر کے مطابق، “مغربی میکسیکو میں ایک کیسینو اور ایک انڈور چلڈرن پارک میں آگ بھڑک اٹھی۔ سینالوا ریاست کے حکام نے بتایا کہ سیناپولیس پلازا میں رویل یاک کیسینو اور پارک کی عمارت کے اندر ایک کمرے میں ویلڈر کام کر رہے تھے جب شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی گئی۔ وہیں اس پر قابو پانے میں تقریباً دو گھنٹے لگے‘‘۔

وہیں17 جنوری 2025 کو مرر کو ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے کی ویب سائٹ پر بھی اس معاملہ سے متعلق خبر ملی۔ خبر کے مطابق، “میکسیکو کے علاقے کولیاکن میں ایک کیسینو میں زبردست آگ لگ گئی۔ حکام نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔ اس حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے‘‘۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لیے ہم نے اسرائیلی صحافی بین ہارٹ مین سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو اسرائیل کی نہیں ہے۔

جون کی خبر کے مطابق اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران پر جیٹ طیاروں سے حملہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی جوابی کارروائی میں ایران نے بھی اسرائیل پر ڈرون سے حملہ کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تنازع جاری ہے۔ اس معاملے سے متعلق خبریں نیویارک ٹائمز کی ویب سائٹ پر پڑھی جا سکتی ہیں۔

گمراہ کن پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف محمد رشاد کی سوشل اسکیننگ میں ہمیں معلوم ہوا کہ اس صارف کو 25 ہزار سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز کو اپنی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ وائرل ہونے والا ویڈیو میکسیکو کا ہے، جب میکسیکو کی ریاست سینالووا میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔ جنوری 2025 کی اس ویڈیو کو ایران اسرائیل سے جوڑکر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : یہ اسرائیل پر ایرانی حملے کی ویڈیو ہے۔
  • Claimed By : فیس بک صارف محمد رشاد
  • Fact Check : گمراہ کن

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later