فیکٹ چیک: 2022 میں اپنے بھائی کو خراج عقیدت پیش کرتے نیتنیاہو کی تصویر ایران حملے کے بعد بہن کے مارے جانے کے حوالے سے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ یہ تصویر سال 2022 کی اس وقت کی ہے جب نیتنیاہو نے اپنے بھائی یوناتھن کی قبر پر جا کر خراج عقیدت پیش کی تھی۔
- By: Umam Noor
- Published: Jun 27, 2025 at 06:18 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتنیاہو کو اپنی بیوی کے ساتھ ایک قبر کے پاس کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ ایران کے حملے میں نیتنیاہو کی بہن ماری گئں ہیں اور وہ خاموشی سے آخری رسومات ادا کر رہے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ یہ تصویر سال 2022 کی اس وقت کی ہے جب نیتنیاہو نے اپنے بھائی یوناتھن کی قبر پر جا کر خراج عقیدت پیش کی تھی۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ 24 جون کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جنگ کے دوران ایرانی میزائل حملوں میں زخمی ہوکر مرنے والی اپنی بہن کی قبر پر غمگین کھڑے ہیں۔ صہیونی وزیراعظم کی بہن کی آخری رسومات کو مکمل طور خاموشی سے تل ابیب کے ایک انڈر گراؤنڈ شیلٹر ہاؤس میں ادا کیا گیا‘ؤ۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل کو سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں وائرل تصویر سے ملتے جتلی ایک دیگر تصویر تصویر فلکر پر اپلوڈ کی ہوئی ملی۔ جولائی 2009 میں اپلوڈ ہوئی تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ جون نیتن یاہو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ تصویر 6جولائی 2022 کو اسرائیل کی ویب سائٹ پر شائع ہوئے آرٹیکل میں بھی ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، یوناتھن (یونی) نیتنیاہو ملٹری میں تھےاور سال 1976 میں وہ یوگنڈا کے انٹیب ہوائی اڈے پر یرغمالیوں کو بچانے کے لیے آپریشن اینٹیب کے دوران مارے گئے تھے۔

مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ تصویر بنجمن نیتنیاہو کے انسٹاگرام ہینڈل پر بھی جولائی 2022 کو اپلوڈ کی ہوئی ملی۔ یہاں انہوں نے اپنے بھائی کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئےپوسٹ شیئر کی ہے۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے اسرائیل کے فیکٹ چیکر اوریا بار میر سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر نیتنیاہو کی اپنے بھائی کے قبر کی ہے، جو یوگانڈا میں ایک آپریش کے دوران مارے گئے تھے۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کو گیارہ ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ یہ تصویر سال 2022 کی اس وقت کی ہے جب نیتنیاہو نے اپنے بھائی یوناتھن کی قبر پر جا کر خراج عقیدت پیش کی تھی۔
- Claim Review : ایران کے حملے میں نیتنیاہو کی بہن ماری گئں ہیں اور وہ خاموشی سے آخری رسومات ادا کر رہے ہیں۔
- Claimed By : فیس بک صارف : احمد رفیق
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











