X
X

فیکٹ چیک: ٹائگر کے سر پر ہاتھ پھیرتے شخص کے ویڈیو میں نہیں ہے کوئی حقیقت، اے آئی ٹول کی مدد سے بنایا گیا فرضی ویڈیو

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شخص کو رات کے اندھیرے میں چیتا کو پیار سے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Oct 31, 2025 at 05:15 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شخص کو رات کے اندھیرے میں چیتا کو پیار سے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا ہے جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو مدھیہ پردیش کا جہاں پینچ ٹائیگر ریزرو میں 52 سالہ دیہاڑی مزدور راجو پٹیل ایک رات شراب کے نشے میں سڑک پر جا رہا تھا۔ اور اسی سڑک کے جنگل میں ایک بالغ رائل بنگال ٹائیگر ملا۔ نشے میں اس شخص کو لگا کہ سڑک پر بیٹھا جانور کوئی کتا ہے۔ اس نے محبت سے ببر شیر کے سر پر ہاتھ پھیرا اور بوتل میں بچی ہوئی تھوڑی سی شراب بھی پیش کر دی۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ مدھیہ پردیش کے ٹائیگر ریزرو کے حوالے سے وائرل ہو رہا یہ ویڈیو فرضی ہے۔ یہ ویڈیو اصلی نہیں ہے۔ اس ویڈیو کو اے آئی یعنی آرٹیفیشئل انٹیلیجنس کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف’بھولیپور‘ نے 30 اکتوبر کو وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’شراب جو شیر کو بلی دکھائے یہ 4 اکتوبر 2025 کا واقعہ ہے۔ جگہ — پینچ ٹائیگر ریزرو، مدھیہ پردیش۔ 52 سالہ دیہاڑی مزدور راجو پٹیل ایک رات تاش کھیلنے کے بعد شراب کے نشے میں دھت سنسان سڑک پر لڑکھڑاتا ہوا جا رہا تھا۔ اسی سڑک کے جنگل میں ایک بالغ رائل بنگال ٹائیگر، جو حالیہ سیلاب میں اپنا ٹھکانا کھو چکا تھا، یہ سوچتے بیٹھا تھا کہ اب کہاں جاؤں؟ تبھی نشے میں جھومتا راجو وہاں پہنچ گیا۔ اسے لگا کہ سڑک پر بیٹھا جانور کوئی کتا ہے۔ اس نے محبت سے ببر شیر کے سر پر ہاتھ پھیرا اور بوتل میں بچی ہوئی تھوڑی سی شراب بھی پیار سے پیش کر دی۔ لیکن شیر نے انکار کر دیا۔ راجو نے کہا، “رستے سے ہٹ جا، بلی کے بچے!” مگر خوف زدہ شیر وہیں بیٹھا رہا، اور راجو اپنی مستی میں آگے بڑھ گیا۔ پوری واردات سی سی ٹی وی میں قید ہو گئی۔ کچھ دیر بعد محکمہ جنگلات کے اہلکار وہاں پہنچے، شیر کو بے ہوش کر کے رات تین بجے جنگل میں واپس چھوڑ دیا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ہو رہے اس ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں ہمیں ٹائگر اور شخص ہاتھ، پیر اور موومینٹ تھوڑا عجیب لگا۔ وہیس اسٹرٹ لائٹ کا کھمبا بھی فیک نظر آیا۔ جس سے ہمیں اس ویڈیو کے اے آئی ہونے کا اندیشہ ہوا۔

اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے ویڈیو کو اے آئی فریمس کی جانچ کرنے والے ٹول ڈی کاپی ڈاٹ اے آئی میں ویڈیو کا فریم اپلوڈ کیا۔ یہاں ملے نتیجے کے مطابق، 69 فیصد اس بات کا امکان ہے کہ مذکورہ ویڈیو اے آئی تنکین سے بنایا گیا ہے۔

اسی بنیاد پر اپنی پڑتال کو ہم نے آگے بڑھایا اور واز ایٹ اے آئی ڈاٹ کام پر بھی اس ویڈیو کو اپلوڈ کیا۔ یہاں بھی ملے نتائج کے مطابق یہ آرٹیفیشئل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

اپنی تفتیش کے اگلے مرحلے کی مزید تصدیق کرنے کے لیے، ہم نے ڈیپ فیکس اینالیسس یونٹ (ڈی اے یو) سے رابطہ کیا، جو ہمارے پارٹنر، ٹرسٹڈ انفارمیشن الائنس کی ایک پہل ہے۔ ڈی اے یو ٹیم نے مختلف ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے وائرل ویڈیو کا تجزیہ کیا۔

ایز ایٹ اے آئی ٹول کے تجزیے نے اشارہ کیا کہ وائرل ویڈیو 69% اے آئی سے تیار کی گئی تھی۔ اسی طرح، واز ایٹ اے آئی کے نتائج نے بھی تصدیق کی کہ وائرل ویڈیو اے آئی سے تیار کی گئی تھی۔

اےآئی آو ناٹ ٹول کے نتائج نے بھی ویڈیو کو اے آئی سے تیار کردہ ثابت کیا۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے اے آئی ایکسپرٹ اظہر مچاوے سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں کئی کلوز بتائے، جیسے ویڈیو میں نظر آرہے شخص کی ہاتھ اور پیروں کی بناوٹ۔ اور آس پاس کا منظر اسکیچ جیسا ہے نا کہ حقیقی۔

وشواس نیوز نے مزید تفتیش کی اور جنگلی حیات کے ماہر اجے دوبے سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا، “وائرل ویڈیو کو پینچ ٹائیگر ریزرو سے ایک شیر کے نام سے ملک بھر میں پھیلایا گیا ہے۔ یہ مکمل طور پر جعلی ہے۔ اسے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ قانون کے تحت شیر ​​سے اتنی قربت ناممکن ہے۔ تھائی لینڈ جیسی جگہوں پر لوگ منشیات کا استعمال کرتے ہوئے شیروں کے ساتھ فوٹو کھینچتے ہیں۔ ہندوستان میں ایسا ممکن نہیں ہے‘‘۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نےپایا کہ صارف ’بھولےپور’ کو چار ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے جانچ کی اور وائرل ویڈیو کو فرضی قرار دیا۔ شرابی آدمی اور شیر کی یہ ویڈیو اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ بھارت میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

  • Claim Review : ایک شخص نے رات کے وقت ایک حقیقی شیر کے سر کو
  • Claimed By : فیس بک صارف’بھولیپور
  • Fact Check : جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later