X
X

فیکٹ چیک: عرفی جاوید کی گرفتاری کے دعوی سے وائرل ہوا پرانا اور پروموشنل ویڈیو

عرفی جاوید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں پولیس جیسی وردی پہنے ہوئے کچھ لوگوں کو عرفی جاوید کو اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • By: Pragya Shukla
  • Published: Jun 2, 2025 at 04:20 PM
  • Updated: Jun 2, 2025 at 06:32 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ عرفی جاوید کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں پولیس جیسی وردی پہنے ہوئے کچھ لوگوں کو عرفی جاوید کو اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو ک شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عرفی جاوید کو ان کے عجیب و غریب فیشن کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ عرفی جاوید کی گرفتاری کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ دراصل عرفی جاوید کی وائرل ویڈیو تقریباً دو سال پرانی ہے اور اسکرپٹڈ ہے۔ عرفی جاوید نے یہ پروموشنل ویڈیو ڈریس کمپنی کے لیے بنائی تھی۔ تاہم اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ان پر پولیس وردی کے غلط استعمال کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

انسٹاگرام صارف نے 24 مئی 2025 کو وائرل ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’’پولیس نے عرفی جاوید کا سارا غرور نکال دیا‘‘۔

پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔

پڑتال

وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لیے ہم نے کی ورڈ کی مدد سے گوگل پر سرچ کیا۔ ہمیں دینک جاگرن کی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو سے متعلق ایک رپورٹ ملی۔ رپورٹ 5 نومبر 2023 کو شائع ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق عرفی جاوید کی گرفتاری اصلی نہیں بلکہ فرضی اور اسکرپٹڈ تھی۔ یہ ویڈیو ایک پبلسٹی سٹنٹ تھی۔

وہیں اس معاملے پر ہمیں 4 نومبر 2023 کو جنستا کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ ملی، جس کے، یہ ایک پروموشنل ویڈیو تھی۔ عرفی نے اس پروموشنل ویڈیو کو ڈریس کمپنی کے لیے شوٹ کیا تھا۔ تاہم اس ویڈیو کے بعد ممبئی پولیس نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس اسٹنٹ کی مخالفت کی تھی۔ ممبئی پولیس نے عرفی جاوید کے خلاف پولیس کی وردی کا غلط استعمال کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔

تحقیقات کے دوران ہمیں ممبئی پولیس کی طرف سے بنائی گئی ایک پوسٹ بھی ملی۔ ممبئی پولیس نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر لکھا تھا، “کوئی بھی سستی پبلسٹی اسٹنٹ کے لیے ملک کے قانون کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا! ممبئی پولیس کے ذریعہ ایک خاتون کو مبینہ فحاشی کے معاملے میں گرفتار کرنے کا وائرل ویڈیو درست نہیں ہے – یہ یونیفارم کا غلط استعمال ہے۔ اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں دفعہ 171، 419، 500، 34 کے تحت ویڈیو میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جعلی انسپکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔

مزید معلومات کے لیے، ہم نے دینک جاگرن میں ممبئی کو بالی ووڈ کو کوو کرنے والی سینئر صحافی سمیتا سریواستو سے رابطہ کیا۔ اس نے ہمیں بتایا کہ عرفی کی وائرل ویڈیو پرانی ہے۔ یہ ویڈیو اصلی نہیں بلکہ پروموشنل تھی۔

آخر میں، ہم نے اس صارف کا اکاؤنٹ اسکین کیا جس نے جھوٹے دعوے کے ساتھ ویڈیو شیئر کی تھی۔ ہم نے پایا کہ صارف اسی طرح کے جعلی دعوے شیئر کرتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ عرفی جاوید کی گرفتاری کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ دراصل عرفی جاوید کی وائرل ویڈیو تقریباً دو سال پرانی ہے اور اسکرپٹڈ ہے۔ عرفی جاوید نے یہ پروموشنل ویڈیو ڈریس کمپنی کے لیے بنائی تھی۔ تاہم اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ان پر پولیس وردی کے غلط استعمال کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

  • Claim Review : عرفی جاوید کی گرفتاری۔
  • Claimed By : Inst user facts_premi_390
  • Fact Check : جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later