فیکٹ چیک: اکھیلیش یادو کے ساتھ طیارہ میں یوگی نہیں، ان کے ہم شکل کھانا کھا رہے تھے

0

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا میں ایک ایسی تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو کے ساتھ ایک شخص کھانا کھاتے ہوئے دکھ رہے ہیں۔ دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ شخص کوئی اور نہیں، بلکہ یوگی آدتیہ ناتھ ہیں۔ وشواس ٹیم کی پڑتال میں یہ دعوی فرضی ثابت ہوا۔ کھیلیش کے ساتھ کھانے کھانے والے شخص کا نام سریش ٹھاکر ہے۔ ان کی شکل یوگی آدتیہ ناتھ سے ملتی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں

سوشل میڈیا پر اکھیلیش یادو اور یوگی کے ہم شکل کی طیارہ والی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ فیس بک صارف سنیل ناگپال نے تصویر کو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا، ’’ غلام اور اندھ بھکتوں اب یہ مت کہنا کہ یہ فیک ہے۔ جو سامنے لڑتے ہیں، لیکن پردے کے پیچھے ایک ہی ہیں‘‘۔

پڑتال

پڑتال میں پتہ چلا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے ہم شکل کا نام سریش ٹھاکر ہے۔ اکھیلیش یادو انہیں اپنے متعدد انتخابی جلسوں میں لے کر جاتے ہیں۔ ہمیں اے بی پی نیوز چینل کی ویب سائٹ پر ایک خبر ملی۔ خبر کے مطابق، سریش ٹھاکر لکھنئو کے رہنے والے ہیں۔ کچھ وقت پہلے تک وہ سرکاری ملازم تھے۔ 2017 میں انہیں برخاست کر دیا گیا۔ فی الحال سریش سمجوادی پارٹی کے ساتھ ہیں۔ انہیں اپنا نام یوگی یودھا رکھا ہوا ہے۔

اس کے بعد ہم نے اکھیلیش یادو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو اسکین کیا۔ اکھیلیش کے فیس بک اور ٹویٹر دونوں جگہ پر ہمیں وائرل ہو رہی تصویر مل گئی۔ اسے 15 مئی کو اپ لوڈ کیا گیا۔

ٹویٹر پر یہ پوسٹ 3700 سے زیادہ بار ری ٹویٹ ہو چکی ہے۔ اسی طرح فیس بک پیج سے اس تصویر کو سات ہزار سے زیادہ بارے شیئر کیا جا چکا ہے، تاہم کمینٹ کرنے والوں کی تعداد 11 ہزار سے زیادہ ہے۔

سریش ٹھاکر متعدد تصاویر میں اکھیلیش یادو کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔ 16 مئی نے یہ تصویر بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔

وشواس ٹیم نے وائرل تصویر میں دکھ رہے سریش ٹھاکر سے سیدھے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ 15 مئی کو اکھیلیش یادو کے ساتھ مہاراج گنج سے لکھنئو لوٹ رہے  تھے تو طیارہ میں ہی کھانا کھایا تھا۔ تصویر اسی وقت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی زمانے میں وہ بی جے پی کے کارکن تھے، لیکن اب ان کی حمایت اکھیلیش۔ مایاوتی کے اتحاد کو ہے۔ اکھیلیش یادو اپنی کئی ریلیوں میں انہیں لے کر جا چکے ہیں۔

وشواس ٹیم نے 3 مئی کو شائع اپنی خبر ’’یوگی آدتیہ ناتھ کے نام پر وائرل ہوئی ہم شکل کی تصویر‘‘ میں بھی سریش ٹھاکر کے بارے میں بتایا تھا۔ اس وقت ہم نے سماجوادی پارٹی کے کارکن گوری شنکر یادو سے بات کی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ تصویر میں دکھ رہا شخص یوگی آدتیہ ناتھ کا ہم شکل ہے۔

نتیجہ: وشواس ٹیم کی پڑتال میں پتہ چلا کہ اکھیلیش یادو کے ساتھ طیارہ میں کھانا کھانے والے شخص یوگی آدتیہ ناتھ کے ہم شکل ہیں۔ ان کا نام سریش ٹھاکر ہے۔ وائرل تصویر 15 مئی کو لی گئی تھی۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

Written BY Umam Noor
  • Claim Review : اکھیلیش یادو کے ساتھ یوگی آدتیہ ناتھ کھانا کھاتے ہوئے
  • Claimed By : सुनील नागपाल
  • Fact Check : False

ٹیگز

جواب چھوڑ دیں

متعلقہ مضامین