X

فیکٹ چیک: جو بائڈن اور پی ایم مودی کی تصویر کو ایڈیٹ کر کے چپکائی گئی ہے عمران خان کی فوٹو

وشواس نیو نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ یہ فوٹو ایڈیٹڈ ہے۔ جو بائڈن کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر کو ایڈٹ کر کے وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • By Vishvas News
  • Updated: October 5, 2021

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں امریکی صدر جو بائڈن اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو پاکستان کے صارفین کے ذریعہ شیئر کیا جا رہا ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس پوسٹ کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ ایڈیٹڈ فوٹو ہے۔ جو بائڈن کے ساتھ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات کی فوٹو کو ایڈٹ کر کے عمران خان کو جوڑ دیا گیا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‏میڈیا پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرکے بھارت سے پیسہ بٹورنے میں لگا ہے میرے کپتان نے ہر سفارتی محاذ پر اپنے دشمن کو شکست دی۔ یو این جنرل اسمبلی میں شرکت نہ کرنے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ میرے کپتان بائیڈن سے ملاقات میں مصروف تھے اور انہوں نے بائیڈن کے ساتھ بیٹھ کر ویڈیو لنک سے خطاب کیا دیکھ لو سب‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل رورس امیج کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں اصل تصویر ملی جس میں پی ایم مودی اور جو بائڈن کو دیکھا جا سکتا ہے۔

انہیں میں ہمیں جاگرن کی ویب سائٹ پر 26 ستمبر 2021 کو بھی ایک آرٹیکل میں یہ فوٹو ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ تب کی تصویر ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے دورہ پر گئے تھے اور وہاں امریکی صدر جو بائنڈ سے ملاقات بھی کی تھی۔ مکمل خبر یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

دونوں ہی تصاویر کے موازنہ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ عمران خان کی تصویر کو ایڈٹ کر کے چپکایا گیا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال کے آخری مرحلہ میں تصویر سے جڑی تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں قومی بیورو کو کوور کرنے والے جے پرکاش رنجن سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ جو بائڈن کے ساتھ عمران خان کی یہ ایڈیٹڈ فوٹو ہے۔ اصل فوٹو میں پی ایم مودی ہیں۔

فرضی پوسٹ کو شیئرکرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو پاکستان سے چلایا جاتا ہے۔ اور صارف فیس بک پر کافی سرگرم رہتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیو نے وائرل پوسٹ کی پڑتال میں پایا کہ یہ فوٹو ایڈیٹڈ ہے۔ جو بائڈن کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر کو ایڈٹ کر کے وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : میڈیا پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کرکے بھارت سے پیسہ بٹورنے میں لگا ہے میرے کپتان نے ہر سفارتی محاذ پر اپنے دشمن کو شکست دی۔ یو این جنرل اسمبلی میں شرکت نہ کرنے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ میرے کپتان بائیڈن سے ملاقات میں مصروف تھے اور انہوں نے بائیڈن کے ساتھ بیٹھ کر ویڈیو لنک سے خطاب کیا دیکھ لو سب
  • Claimed By : سویلین پاکستانی
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں
مزید پڑھ

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later