X

فیکٹ چیک: کرینہ کپور نے نہیں جوائن کی ہے کوئی سیاسی جماعت

  • By Vishvas News
  • Updated: May 2, 2019

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے  جس میں اداکارہ کرینہ کپور خان اور ان کے بیٹے تیمور کو دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل تصویر میں کرینہ کپور کے گلے میں بی جے پی کا اسکارف ہے اور ساتھ میں کھڑے کرینہ کپور کے بیٹے کی ٹی شرٹ پر لکھا ہے ’نمو اگین‘ اور تیمور نے بگوا رنگ کا جھنڈا پکڑا ہوا ہے۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ ایڈیٹنگ ٹولس کا استعمال کر کے کرینہ کپور خان کے گلے میں اسکارف ڈالا گیا ہے۔ اور ان کے بیٹے تیمور علی خان کی ٹی شرٹ پر نمو اگین لکھا گیا ہے۔ یہ خبر غلط ہے۔

دعویٰ

اس تصویر کے ساتھ لکھے کیپشن میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ’سیف علی خان کے نا چاہتے ہوئے بھی تیمور اور تیمور کی ماں کرینہ کپور نے بی جے پی جوائن کی‘۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس فوٹو کا اسکرین شاٹ لیا اور اسے گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ تھوڑا سا رسرچ کرنے پر ہمارے ہاتھ نیوز18 کا ایک ٹویٹ لگا جو 29 اپریل 2019 کو پوسٹ کیا گیا تھا۔ یہ تصویر اس وقت کی ہے  جب کرینہ کپور ووٹ دینے کے لئے اپنے بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ گئی تھیں۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے کرینہ کی پی آر ایجنٹ سے  بات کی اور انہوں نے ہمیں بتایا کہ کرینہ کپور خان کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوئی ہیں۔ اور نہ ہی وہ کسی سیاسی پارٹی کی حمایت کر رہی ہیں۔

اس تصویر کو ’فور فن‘(نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے ایک فیس بک پیج پر شیئر کیا گیا ہے۔ اس پیج کے صرف 560 فالوورز ہیں۔
For Fun

نتیجہ: ہماری پڑتال میں پایا گیا کہ وائرل ہو رہی تصویر بالکل غلط ہے۔ فوٹو ایڈیٹنگ ٹولس کا استعمال کر کے کرینہ کپور خان کے گلے میں بی جے پی لکھا اسکارف ڈالا گیا ہے اور ان کے بیٹے کے ٹی شرٹ پر نمو اگین لکھا گیا ہے۔ اصل میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ کرینہ کپور خان نے کسی بھی سیاسی جماعت کو جوائن نہیں کیا ہے یہ تصویر فوٹوشاپ کی مدد سے ایڈیٹ کی گئی ہے۔


مکمل سچ جانیں…. سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 –) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : کرینہ کپور نے جوائن کی بی جے پی
  • Claimed By : FB page Fun love
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
    فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Post saved! You can read it later