فیکٹ چیک: یوگی نے او بی سی نہیں، بلکہ اویسی کے تلنگانہ سے بھاگنے کی بات کہی تھی

0

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کیپشن دیا گیا ہے کہ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، ’’ اگر تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو او بی سی کو تلنگانہ چھوڑ کر بھاگنا پڑےگا‘۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے او بی سی نہیں، بلکہ اویسی بولا تھا۔ اسد الدین اویسی مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ہیں۔

دعوی

ویڈیو میں دعوی کیا گیا ہے کہ یوگی نے کہا، ’’ یوگی بول رہا ہے کہ، او بی سی کو یہاں سے بھاگنا پڑےگا‘‘۔ ساتھ میں، 15 سیکنڈ کا ویڈیو ہے جس میں یوگی آدتیہ ناتھ کو بولتے سنا جا سکتا ہے ’’ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو اویسی کو ٹھیک اسی طرح تلنگانہ سے بھاگنا ہوگا، جیسے نظاموں کو بھاگنا پڑا تھا‘‘۔ ویڈیو کے اوپر ایک کیپشن لکھا ہے ’’ او بی سی، ایس سی، ایس ٹی والوں یہ دیکھوں یوگی کا سچ‘‘۔

فیکٹ چیک

پماری پڑتال کو شروع کرنے کے لئے ہم سے سب سے پہلے اس ویڈیو کو یوٹیوب پر ڈھونڈا اور اسے ان ویڈ پر ڈال کر کی فریمس نکالے۔ ان کی فریمس کو ہم نے گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ کوئی خاص معلومات ہاتھ نہ لگنے پر ہم نے رورس امیج سرچ کرتے وقت کی ورڈس ڈالے ’یوگی حیدرآباد نظام‘ اور ہمارے ہاتھ این ڈی ٹی وی کی ایک خبر لگی جس میں ان کی ورڈس کا ذکر تھا۔ یہ خبر 2 دسبر 2018 کو فائل کی گئی تھی۔ اس خبر میں لکھا تھا، ’’اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے تلنگانہ کے تندور میں منعقد انتخابی ریلی میں اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اسد الدین اویسی پر جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے اس دوران دعوی کر دیا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو اویسی کو ٹھیک اسی طرح تلنگانہ سے بھاگنا ہوگا، جیسے نظاموں کو حیدرآباد سے باہر بھاگنا پڑا تھا‘‘۔ اس کی آخری لائن میں وہی ہے جو وائرل ویڈیو میں بولتے نظر آرہے ہیں۔ فرق اتنا ہے کہ خبر کے مطابق، یوگی نے اویسی بولا، جبکہ وائرل ویڈیو میں اسے او بی سی بتایا گیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ اس تقریر کو لے کر تنازعہ ہوا تھا۔ حیدرآباد کے نظام کو بھگوڑا کہنے پر حیدرآباد کی کچھ براردیوں نے یوگی کی شدید مخالفت کی تھی۔

اس پوسٹ کو پرشانت منواٹکر (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے ایک فیس بک صارف نے شیئر کیا تھا۔ ان کے پروفائل انٹرو کے مطابق وہ ناگ پور کے رہنے والے ہیں۔
Prashant Manwatkar

نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یوگی آدیتہ ناتھ نے او بی سی نہیں، بلکہ اویسی بولا تھا۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

Written BY Umam Noor
  • Claim Review : اگر تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو او بی سی کو تیلنگانہ چھوڑ کر بھاگنا پڑےگا
  • Claimed By : Prashant Manwatkar
  • Fact Check : False

ٹیگز

متعلقہ مضامین