X

فیکٹ چیک: یہ تصویر ہالی ووڈ فلم ٹائٹینک کی ہے نہ کی آئی این ایس وراٹ کی

  • By Vishvas News
  • Updated: May 13, 2019

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک جوڑے کو سمندر کے بیچ ناؤ میں کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کے ساتھ لکھے کیپشن کے مطابق، یہ تصویر آئی این ایس وراٹ کی ہے اور تصویر میں دکھ رہا جوڑا راجیو گاندھی اور سونیا گاندھی ہیں۔ اصل میں یہ تصویر ہالی ووڈ کی فلم ٹائٹینک کی ہے۔ وائرل ہو رہا دعوی غلط ہے۔

فیکٹ چیک

اس پوسٹ کو دیکھتے ہی صاف نظر آتا ہے کہ یہ تصویر سونیا گاندھی اور راجیو گاندھی کی نہیں ہے، ٹائٹینک ایک مشہور فلم ہے اور اس کا اشتہار بھی کافی مقبول ہے۔ لیکن پھر بھی ہالی ووڈ فلموں کو نہ فالو کرنے والے کئی لوگ اس فرضی دعوی کو صحیح مان سکتے ہیں۔

اپنی پڑتال کے عمل کو فالو کرتے ہوئے ہم نے اس تصویر کا رورس امیج سرچ کیا اور سامنے ہی دکھ گیا کہ یہ ٹائٹینک فلم کا ایک منظر ہے۔ یہ فلم 18 نومبر 1997 میں رلیز ہوئی تھی۔

اس وائرل پوسٹ کو سب سے پہلے طنزیہ طور پر شیئر کیا گیا تھا لیکن بعد میں کئی لوگوں نے اسے شیئر کیا۔

اس تصویر کو ٹویٹر پر بھی غلط تناظر کے ساتھ شیئر کیا گیا۔

اس تصویر کو وشال جین (نیچے انگریزی میں دیکھیں) نام کے ایک فیس بک صارف نے بھی کیا تھا۔
Vishal Jain

نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ وائرل ہو رہی تصویر میں دکھ رہا جوڑا راجیو گاندھی اور سونیا گاندھی نہیں ہیں۔ اصل میں یہ تصویر ہالی ووڈ کی فلم ٹائٹینک کی ہے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : یہ تصویر آئی این ایس وراٹ کی ہے اور تصویر میں دکھ رہا جوڑا راجیو گاندھی اور سونیا گاندھی ہیں۔
  • Claimed By : Vishal Jain
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
    فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎
جانیں سچی اور فرضی خبروں کی حقیقت کوئز کھیلیں اور خبروں کی حقیقت چیک کرنے کا طریقہ سیکھیں

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Post saved! You can read it later