X

فیکٹ چیک: دو طیاروں کے ٹکرانے کا امریکہ کا یہ ویڈیواستنبول کا بتاتے ہوئے کیا جا رہا شیئر

وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو کا استبول سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو امریکہ کے ڈیلس کا ہے جہاں ایئر شو کے دوران دو فوجی طیارے ایئر شو کے دوران آپس میں ٹکرا گئے تھے۔

  • By Vishvas News
  • Updated: November 19, 2022

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دو طیارے آسمان میں آپس میں ٹکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ الگ الگ پلیٹ فارمس میں موجود صارفین اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ترکی کے استنبول کا ویڈیو ہے اور یہ معاملہ وہیں پیش آیا ہے۔ جب وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو کا استبول سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو امریکہ کے ڈیلس کا ہے جہاں ایئر شو کے دوران دو فوجی طیارے ایئر شو کے دوران آپس میں ٹکرا گئے تھے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’#بریکنگ افسوس ناک خبر ترکی کے دارالحکومت استنبول میں زوردار دھماکہ ، دو بڑے طیارے ٹکرا کر تباہ‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو ان ویڈ ٹول میں اپلوڈ کیا اور متعدد کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں یہ ویڈیو این بی سی کے یوٹیوب چینل پر 13 نومبر 2022 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’امریکہ کے ڈیلس میں ہوئے ایئر شو کے دوران دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے‘۔

دا ٹیلی گراف کے ویب سائٹ پر بھی ہمیں یہی ویڈیو 13 نومبر 2022 کو ڈیلس کا بتاتے ہوئے اپلوڈ ہوا ملا۔

مزید سرچ میں ہمیں 12 نومبر 2022 کو واشنگٹن پوسٹ کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی خبر ملی جس میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’ڈیلس میں ایئرشو کے دوران دوسری عالمی جنگ کے دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرانے سے تباہ ہوگئے۔ دوسری عالمی جنگ کے دو فوجی طیارے بوئنگ بی-17 اور بیل پی-63 کنگ کوبرا اڑان بھرنے کے دوران آپس میں ٹکرا گئے۔حادثہ میں پائلٹس سمیت چھ افراد کے ہلاک ہوئے ہیں۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے

وائرل ویڈیو سے متعلق مزید تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں عالمی خبروں کو کوور کرنے والے صحافی جئے پرکاش رنجن سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ ’یہ ویڈیو ڈلیس میں ہوئے حادثہ کا ہے۔ اور حالیہ روز میں اس طرح کا کوئی بھی حادثہ اسنتبول میں پیش نہیں آیا ہے‘۔

گمراہ کن ویڈیو کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف نے خود سے متعلق کوئی بھی معلومات عوامی نہیں کی ہے۔ حالاںکہ اس صارف کو 74 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اس ویڈیو کی پڑتال کی تو ہم نے پایا کہ یہ دعوی گمراہ کن ہے۔ وائرل ویڈیو کا استبول سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو امریکہ کے ڈیلس کا ہے جہاں ایئر شو کے دوران دو فوجی طیارے ایئر شو کے دوران آپس میں ٹکرا گئے تھے۔

  • Claim Review : ترکی کے دارالحکومت استنبول میں زوردار دھماکہ ، دو بڑے طیارے ٹکرا کر تباہ
  • Claimed By : Šàhïb_Žâďä_ وطن
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later