فیکٹ چیک: ترکیہ میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے صیاح کے بھارتیہ ہونے کا فرضی دعوی سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک مال کے اندر کچھ لوگ ایک شخص کو پیٹ رہے رہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ 14 سال کی لڑکی کو ترکیہ میں ایک بھارتیہ صیاح نے ہراساں کیا ہے اور یہ اسی معاملہ کا ویڈیو ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Aug 28, 2025 at 03:30 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک مال کے اندر کچھ لوگ ایک شخص کو پیٹ رہے رہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ 14 سال کی لڑکی کو ترکیہ میں ایک بھارتیہ صیاح نے ہراساں کیا ہے اور یہ اسی معاملہ کا ویڈیو ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ یہ معاملہ گزشتہ روز ترکیہ میں پیش آیا تھا حالاںکہ ترکیہ کے مال میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کی شناخت یمنی شہری طوری پر ہوئی ہے جو امریکہ میں رہتا ہے۔ ویڈیو کو غلط دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا،استنبول میں 14 سالہ ترک لڑکی کو ہراساں کرنے والے بھارتی سیاح کی ترک عوام نے سرعام دھلائی کر دی۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں اس معاملہ سے جڑی خبر ترکیہ کی نیوز ویب سائٹ ہلک ٹی وی پر11 مئی 2022 کو اپلوڈ ہوئی ملی۔

خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’استنبول کے ایک شاپنگ مال میں ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے لیے مبینہ طور پر فلم بنانے پر راہگیروں نے ملزم پر حملہ کر دیا۔ مشتبہ شخص، جو کہ امریکہ کا ایک یمنی شہری ہے، اس کو پروبیشن پر رہا کر دیا گیا تھا اور مبینہ طور پر ملک بدری کی کارروائی سے گزر رہا ہے‘‘۔
ترکیہ کی نیوز ویب سائٹ اودا ٹی وی پر اس معاملہ سے متعلق 11 مئی 2022 کی خبر کے مطابق، “استنبول میں خفیہ کیمرہ سے خواتین کی ویڈیوز بنانے کے الزام میں مبینہ ملزم کو پکڑا گیا، جسے حاضرین نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ وہیں اس یمنی نژاد امریکی شہری پر کاروائی کرتے ہوئے اس کو ملک بدر کر دیا گیا‘‘۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ترکیہ کے صحافی ارنکن اوکنان سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل ویڈیو ترکیہ کا ہے اور ملزم شخص کا تعلق یمن سے تھا۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ پیج کو پاکستان سے چلایا جاتا ہے ہیں اس کو 16 ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔
- Claim Review : دعوی کر رہے ہیں کہ 14 سال کی لڑکی کو ترکیہ میں ایک بھارتیہ صیاح نے ہراساں کیا ہے اور یہ اسی معاملہ کا ویڈیو ہے۔
- Claimed By : فیس پیج: اب تک نیوزبھلوال ہرخبرپرنظر
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











