فیکٹ چیک: 2025 کے فروری کی تاریخوں کو سب سے عجوبہ بتانے والی پوسٹ فرضی ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی مکمل طور پر فرضی ہے۔ ہر سال فروری میں ہر دن چار بار آتا ہی ہے جبکہ لیپ سال میں فروری میں 29 دن ہوتے ہیں اور اس سال فروری میں کوئی ایک دن پانچ بار آتا ہے۔ لیکن ایک دن کا چار بار پڑنا کوئی عجوبہ نہیں ہے، دعوی بالکل غلط ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Feb 5, 2025 at 06:06 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر سال 2025 کو لے کر ایک دعوی کیا جا رہا۔ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر موجود صارفین ایک پوسٹ شیئر کر رہے ہیں جس کے مطابق اس بار کا فروری مہینہ بےحد خاص ہے۔ اس بار فروری میں ہفتے کا ہر دن چار بار آرہا ہے۔ اور ایسا عام طور پر نہیں ہوتا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی مکمل طور پر فرضی ہے۔ ہر سال فروری میں ہر دن چار بار آتا ہی ہے جبکہ لیپ سال میں فروری میں 29 دن ہوتے ہیں اور اس سال فروری میں کوئی ایک دن پانچ بار آتا ہے۔ لیکن ایک دن کا چار بار پڑنا کوئی عجوبہ نہیں ہے، دعوی بالکل غلط ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اس سال فروری کا مہینہ “عجوبہ” ھے جو آپکی زندگی میں دوبارہ نہیں آئیگا ۔ اس میں 4 اتوار، 4 پیر، 4 منگل، 4 بدھ، 4 جمعرات، 4 جمعہ اور 4 ہفتہ ہیں۔نہیں معلوم فر ایسے کب ہـــــوگا‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے اس سال کے فروری کو چیک کیا۔ ہم نے پایا کہ اس سال کے فروری میں ہر دن چار بار آرہا ہے۔

ہم نے اس پیچھے کی وجہ تلاش کرنے کی کوشش کی تو ہمیں معلوم ہوا کہ لیپ سال کے علاوہ ہر سال فروری میں 28 دن ہوتے ہیں، جبکہ مکمل ہفتے میں سات دن اور جس کی وجہ سے ہر دن چار بار ہی پڑے گا۔
وہیں اگر لیپ سال کی بات کی جائے تو اس فروری ماہ میں 29 دن ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کوئی نہ کوئی دن پانچ بار آتا ہے۔

قابل غور ہے کہ فروری میں لیپ سال کو ہٹا کر عام طور پر 28 دن ہوتے ہیں جس میں ہفتے میں سات دن ہوتے ہیں اور اگر سات کو چار سے ڈوائڈ کیا جائے تو 28 ہی نمبر نکلےگا یعنی ہر حال میں ہر دن چار بار پڑے گا ہی۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ماہرین شماریات (نیومورالجسٹ) بلدیو سنگھ سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ دعوی بالکل غلط ہے، ہر سال فروری کے مہینہ میں ہر چار بار پڑتا ہی ہے۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
- Claim Review : اس بار فروری میں ہفتے کا ہر دن چار بار آرہا ہے۔ اور ایسا عام طور پر نہیں ہوتا ہے۔
- Claimed By : فیس بک صارف: مولانا طارق جمیل بیانات
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











