X

فیکٹ چیک: ریتک روشن کی پرانی تصویر کسان آندولن کے نام پر وائرل

  • By Vishvas News
  • Updated: December 13, 2020

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ کسان آندولن کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں اداکار ریتک روشن کو ایک منچ پر سکھ مذہبب کے جتھےداروں کے ساتھ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر میں ریتک روشن ہاتھ میں تلوار لئے ہوئے ہیں اور سر پر سکھوں کا مذہبی زاعفرانی کپڑا باندھے ہوئے ہیں۔ پوسٹ کے ساتھ دعوی کیا جا رہا ہے کہ ریتک روشن ابھی چل رہے کسان آندولن میں حصہ لینے کے لئے پہنچے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ یہ دعوی غلط ہے۔ تصویر جنوری 2018 کی ہے، جب ریتک روشن ممبئی میں گرو گوبند سنگھ جی کی 351 یوم پیدائش کی تقریب میں شامل ہوئے تھے۔ ہمیں انٹرنیٹ پر ریتک روشن کے کسان آندولن میں شامل ہونے کی کوئی خبر نہیں ملی۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

انجلی سنگھ نام کی فیس بک صارف نے اس پوسٹ کو شیئر کیا تھا۔ تصویر میں اداکار ریتک روشن کو ایک منچ میں سکھ منذہب کے جتھےداروں کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کےساتھ لکھا ہے، ’کنگنا رناوت کے سابق عاشق ریتک روشن پہنچے کسان آندولن حمایت میں‘‘۔

پوسٹ کے ٓآرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اس تصویر کی پڑتال کے لئے ہم نے اس تصویر کو گوگل رورس امیج ٹول میں اپ لوڈ کر کے سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں 6 جنوری 2018 کو بالی ووڈ اسپائے نام کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا ہوا ایک ویڈیو ملا، جس کا تھمب نیل یہی امیج تھی۔ ویڈیو کی تفصیل میں لکھا تھا، ’’ریتک روشن نے گرو گوبند سنگھ کی یوم پیدائش کی تقریب میں شرکت کی‘‘۔

ہمیں اس تقریب کا ایک ویڈیو بالی وو اسکینرنام کے یوٹیوب پیج پر بھی ملی۔ 7 جنوری 2018 کو اپ لوڈ کئے ہوئے اس ویڈیو کے ساتھ تفصیل میں لکھا تھا
“Hrithik Roshan, Ayushman Khurana And Urvashi Rautela Visit Gurudwara In Mumbai.”

ہمیں ریتک روشن کے 2018 میں گرو گوبند جی کی یوم پیدائش کی تقریب میں شرکت کرنے کو لے ایک خبر ڈیلی سکھ اپڈیٹس ڈاٹ کام پر بھی ملی۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے وشواس نیوز نے ’شرو منی گرودوارہ پربندھک کمیٹی‘ (ایس جی پی سی) امرتسر کے انفورمیشن افسر جسوندر سنگھ جسی سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’یہ تصویر جنوری 2018 کی ہے، جب ریتک روشن ممبئی میں گرو گوبند سنگھ جی کی 351ویں یوم پیدائش کی تقریب میں شامل ہوئے تھے۔ اس تقریب کو ایس جی پی سی ممبئی اور ایس جی پی سی امرتسر نے منعقد کیا تھا۔ تقریب میں کئی بالی ووڈ اسٹارس نے شرشکت کی تھی‘‘۔

اس کے بعد ہم نے انٹرنیٹ پر کی ورڈس کی مدد سے سرچ کیا، مگر ہمیں کہیں بھی ریتک روشن کے کسان آندولن میں شامل ہونے کی کوئی خبر نہیں ملی۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایاکہ یہ دعوی غلط ہے۔ تصویر جنوری 2018 کی ہے، جب ریتک روشن ممبئی میں گرو گوبند سنگھ جی کی 351ویں یوم پیدائش کے تقریب میں شامل ہوئے تھے۔ ہمیں انٹرنیٹ پر ریتک روشن کے کسان آندولن میں شامل ہونے کی کوئی خبر نہیں ملی۔

  • Claim Review : دعوی کیا جا رہا ہے کہ ریتک روشن ابھی چل رہے کسان آندولن میں حصہ لینے کے لئے پہنچے۔
  • Claimed By : Noman Chaudhary
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
    فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Post saved! You can read it later