فیکٹ چیک: پاکستان میں نکلی پیر پکڑے جانے کی پرانی خبر کو کیا جا رہا حالیہ سمجھتے ہوئے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ پکڑے جانے والے جعلی پیر کا یہ وائرل ویڈیو سیالکوٹ، پاکستان کا 2020 کا معاملہ۔ جعلی پیر نے قبر کے اندر کمرہ بنا رکھا تھا اور وہ قبر میں بیٹھ کر لوگوں سے پیسے لے کر ’کالا جادو‘ کرتا تھا۔ اس شخص نے لوگوں کو یہ کہہ کر دھوکہ بھی دیا تھا کہ وہ 40 دن تک بغیر کچھ کھائے پیے قبر میں رہے گا، لیکن وہ قبر میں تمام سہولیات کے ساتھ رہ رہا تھا۔
- By: Umam Noor
- Published: Feb 25, 2025 at 01:07 PM
- Updated: Feb 25, 2025 at 05:50 PM
نئی دہلی (وصاف نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں پولیس اہلکاروں کو ایک قبر کھودتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اور اسی میں ایک شخص قبر میں کچھ سامان کے ساتھ آرام سے بیٹھا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارفین اس ویڈیو کو حالیہ سمجھتے ہوئے شیئر کر دعوی کر رہے ہیں کہ یہ پیر مریدوں کی پکار سن کر قبر سے جواب دیتے تھے تو پولیس نے چھاپہ مارا تو یہ زندہ پائے گئے۔
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ پکڑے جانے والے جعلی پیر کا یہ وائرل ویڈیو سیالکوٹ، پاکستان کا 2020 کا معاملہ۔ جعلی پیر نے قبر کے اندر کمرہ بنا رکھا تھا اور وہ قبر میں بیٹھ کر لوگوں سے پیسے لے کر ’کالا جادو‘ کرتا تھا۔ اس شخص نے لوگوں کو یہ کہہ کر دھوکہ بھی دیا تھا کہ وہ 40 دن تک بغیر کچھ کھائے پیے قبر میں رہے گا، لیکن وہ قبر میں تمام سہولیات کے ساتھ رہ رہا تھا۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
انسٹاگرام صارف نے وائرل پوسٹ کو 19 فروری 2025 کو شیئر کرتے ہوئے، ’’پیر صاحب مریدوں کی پکار سن کر قبر سے جواب دیتے تھے۔پھر کیا پنجاب پولیس اپنی حاجت پوری کروانے آئی۔ آگے خود ہی دیکھ لیں‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال
یہ ویڈیو اس سے قبل بھی گمراہ کن حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، اس وقت اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو 6 اپریل 2021 کو ‘کیو بی 7’ نامی یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق جعلی پیر کا یہ معاملہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں سامنے آیا تھا۔
اس بنیاد پر، ہم نے اپنی تحقیقات کو آگے بڑھایا اور وائرل ویڈیو پاکستان کے 24 نیوز ایچ ڈی کے تصدیق شدہ یوٹیوب چینل پر ملا۔ 15 فروری 2020 کو اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو میں دی گئی معلومات کے مطابق، ‘یہ واقعہ پاکستان کے سیالکوٹ کا ہے۔ جہاں ایک شخص نے قبر میں کمرہ بنا رکھا تھا اور وہ قبر میں بیٹھ کر لوگوں سے پیسے لے کر ’کالا جادو‘ کرتا تھا۔ اس شخص نے لوگوں کو یہ کہہ کر دھوکہ بھی دیا تھا کہ وہ 40 دن تک بغیر کچھ کھائے پیے قبر میں رہے گا، لیکن وہ قبر میں تمام سہولیات کے ساتھ رہ رہا تھا اور اس نے باہر جانے کے لیے قبر کے گرد سرنگیں بھی کھود رکھی تھیں، جن کے ذریعے وہ آتا جاتا تھا۔
یہ ویڈیو اس سے قبل بھارت کی پنجباب کے حوالے سے وائرل ہو چکا ہے اور ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں پنجاب صحافی کملیش بھٹ سے رابطہ کیا تھا اور انہوں نے تصدیق دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ویڈیو پاکستان کے پنجاب کا پرانا معاملہ ہے۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے انسٹاگرام صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ صارف کو انسٹاگرام پر 53 ہزار سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ پکڑے جانے والے جعلی پیر کا یہ وائرل ویڈیو سیالکوٹ، پاکستان کا 2020 کا معاملہ۔ جعلی پیر نے قبر کے اندر کمرہ بنا رکھا تھا اور وہ قبر میں بیٹھ کر لوگوں سے پیسے لے کر ’کالا جادو‘ کرتا تھا۔ اس شخص نے لوگوں کو یہ کہہ کر دھوکہ بھی دیا تھا کہ وہ 40 دن تک بغیر کچھ کھائے پیے قبر میں رہے گا، لیکن وہ قبر میں تمام سہولیات کے ساتھ رہ رہا تھا۔
- Claim Review : پاکستان میں نکلی پیر پکڑے جانے کا معالہ حالیہ ہے۔
- Claimed By : Insta user- al_muttalib_khan_
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











