X

فیکٹ چیک: گجرات میں دکھے شیر کے ویڈیو کو مدھیہ پردیش کا بتا کر کیا جا رہا ہے وائرل

اپنی پڑتال میں ہم نے پایا کہ اصل میں یہ ویڈیو گجرات کا ہے، مدھیہ پردیش کا نہیں۔ گرنار وائلڈ لائف سینچوری کے پاس اکثر شیر ریکھے جاتے ہیں۔

  • By Vishvas News
  • Updated: August 25, 2020

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شیر کو سڑک کے کنارے چلتے اور دہاڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو مدھیہ پردیش کے رائے سین کا ہے۔ ہم نے اپنی پڑتال میں پایا کہ اصل میں یہ ویڈیو گجرات کا ہے۔ گرنار وائلڈ لائف سنچوری کے پاس ہونے کے سبب اکثر اس علاقہ میں شیر دکھ جاتے ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

وائرل ویڈیو میں ایک شیر کو سڑک کے کنارے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے ’’رائے سین بائی پاس پر دکھا شیر… رائےسین جاتے وقت تمام لوگ رہے ہوشیار‘‘۔

پڑتال

اس ویڈیو کی پڑتال کرنے کے لئے ہم نے ان ویڈ ٹول کی مدد سے اس ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں ’لائین آن روڈ‘ کی ورڈ کے ساتھ گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ سرچ میں ہمارے ہاتھ ہندوستانی جنگلات کے افسر پروین کسوان کا ایک ٹویٹ ملا۔ جہاں اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا تھا اور تفصیل میں لکھا تھا
“#Lion King welcoming the monsoon in #India. Shared by @joshirajan155”

اس ٹویٹ کے مطابق، اس ویڈیو کو ایٹ جوشی راجن 155 نام کے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ سب سے پہلے شیئر کیا گیا تھا۔ ہم نے جوشی راجن 155 کا ٹویٹر اسکین کیا اور پایا کہ راجن ایک وائلڈ لائف فوٹو گرافر ہیں۔ انہوں نے 10 جولائی 2020 کو یہ ویڈیو شیئر کیا تھا اور ساتھ میں لکھا تھا
“#Monsoon in the #Gir , Magestic #Asiaticlion.”
اس ٹویٹ کے مطابق، یہ ویڈیو گجرات کے گرنار وائلڈ لائف سنچوری کے پاس للیا تحصیل کا ہے۔

اس ویڈیو کو شوٹ کرنے والے وائلڈ لائف فوٹو گرافر راجن جوشی نے بتایا، ’’یہ ویڈیو گجرات کی گرنار وائلڈ لائف سنچوری کے آپس پاس کے علاقہ کا ہے، مدھیہ پردیش کا نہیں‘‘۔

پوسٹ کو فرضی دعوی کے ساتھ شیئر کرنے والے صارف راہل لودھی کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس صارف کو 250 صارفین فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: اپنی پڑتال میں ہم نے پایا کہ اصل میں یہ ویڈیو گجرات کا ہے، مدھیہ پردیش کا نہیں۔ گرنار وائلڈ لائف سینچوری کے پاس اکثر شیر ریکھے جاتے ہیں۔

  • Claim Review : دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو مدھیہ پردیش کے رائے سین کا ہے۔
  • Claimed By : Rahul Lodhi
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later