X
X

فیکٹ چیک: جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری صحیح سلامت ہیں، ان کی موت کی افواہ جھوٹی ہے

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ہونے والا دعویٰ فرضی ہے۔ جامع مسجد کے شاہی امام بخاری کو حال ہی میں ایک معمولی سرجری کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم اب وہ صحت یاب ہو کر گھر بھی واپس آچکے ہیں۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 5, 2025 at 05:48 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ حال ہی میں جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں۔ اور اب ان خبروں کے درمیان سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ان کی صحت سے متعلق پوسٹس وائرل ہو رہی ہیں۔ ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ امام احمد بخاری انتقال کر گئے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ہونے والا دعویٰ فرضی ہے۔ جامع مسجد کے شاہی امام بخاری کو حال ہی میں ایک معمولی سرجری کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم اب وہ صحت یاب ہو کر گھر بھی واپس آچکے ہیں۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے 4 جون کو وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، “جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کا انتقال، دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری صاحب کا انتقال ہوگیا، ان کی وفات سے ملک بھر میں سوگ کی لہر دوڑ گئی، اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے، سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا۔ سرچ میں ہمیں 31 مئی 2025 کی ای ٹی وی بھارت کی ایک خبر ملی۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری اپولو اسپتال میں داخل ہیں اور اب ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔ دہلی کی جامع مسجد کے دفتر کے سکریٹری انصار الحق نے ایک ویڈیو جاری کرکے سید احمد بخاری کی صحت کے بارے میں معلومات دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای این ٹی سرجن نے نئی دہلی کے اپولو ہسپتال میں شاہی امام کی سرجری کی ہے۔ شاہی امام ٹھیک ہیں اور جلد ہی ہسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے۔

تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے، ہم نے اس معاملے پر تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے شاہی امام کے بیٹے امام شعبان بخاری کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اسکین کیا۔ سرچ کے دوران ہمیں 31 مئی 2025 کو پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو ملی جس میں ان کی موت سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ “میرے والد امام بخاری کے بارے میں ایک خبر پھیلائی جا رہی ہے جو کہ بالکل غلط ہے، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ وہ منہ میں انفیکشن کی وجہ سے کچھ دنوں سے دہلی کے اپولو ہسپتال میں داخل ہیں، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اب ان کی طبیعت بہتر ہے اور وہ جلد گھر آ جائیں گے‘‘۔

اسی اکاؤنٹ پر ہمیں 1 جون 2025 کو امام بخاری کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ کے حوالے سے امام شعبان بخاری کی ایک ویڈیو ملی۔ ویڈیو کے ساتھ دیے گئے کیپشن میں لکھا ہے، “الحمدللہ، میرے والد مولانا سید احمد بخاری اب بہتر ہیں اور انہیں اپولو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے‘‘۔

وائرل پوسٹ کی تصدیق کے لیے ہم نے جامع مسجد کے پی آر او صبی اللہ سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ “گذشتہ ماہ امام احمد بخاری کو منہ میں انفیکشن کی وجہ سے ایک معمولی سی سرجری کرانی پڑی تھی۔ تاہم اب وہ بالکل ٹھیک ہیں اور گھر واپس آگئے ہیں‘‘۔

جعلی پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک پیج ‘کنونی جنگ نیوز’ کی سوشل اسکیننگ میں ہمیں معلوم ہوا کہ دی گئی پروفائل بائیو کے مطابق یہ پیج بہار سے چلایا جاتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ہونے والا دعویٰ فرضی ہے۔ جامع مسجد کے شاہی امام بخاری کو حال ہی میں ایک معمولی سرجری کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم اب وہ صحت یاب ہو کر گھر بھی واپس آچکے ہیں۔

  • Claim Review : امام احمد بخاری انتقال کر گئے ہیں۔
  • Claimed By : FB User- कानूनी जंग न्यूज़ 01
  • Fact Check : جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later