X

فیکٹ چیک: راجستھان کے شیو لنگ کی تصویر مکہ- مدینہ کی بتا کر کی جا رہی ہے وائرل

  • By Vishvas News
  • Updated: July 29, 2019

نئی دہلی (وشواس ٹیم)۔ سوشل میڈیا پر آج کل ایک شیو لنگ کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جسے مکہ کا شیو لنگ بتایا جا رہا ہے۔ اس پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے، ’’تاریخ میں پہلی مرتبہ مکہ- مدینہ کا شیولنگ دکھایا گیا ہے تمام ہندو بھائی ضرور شیئر کریں‘‘۔ ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔ یہ شیولنگ اصل میں راجستھان کے وراٹ نگر میں بھیم کی ڈنگری مندر میں قائم ہے۔

دعویٰ

فیس بک صارف رشی بھولے نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے، ’’تاریخ میں پہلی مرتبہ مکہ مدینہ کا شیو لنگ دکھایا گیا ہے تمام ہندو بھائی اسے ضرور شیئر کریں‘‘۔

فیکٹ چیک

اپنی پڑتال کو شروع کرنے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس تصویر کو صحیح سے دیکھا۔ اس تصویر میں کئی منہ والے شیو کا شیو لنگ نظر آرہا ہے۔ ساتھ ہی، ایک شخص ہاتھ جوڑے کھڑا ہے۔ شیو لنگ کی جگہ بھی غار جیسی لگ رہی ہے۔ شیو لنگ کے اوپر کچھ پھول بھی چھڑے ہوئے ہیں۔ کل ملا کر یہ مندر جیسا لگ رہا ہے جہاں اس شیو لنگ کی پوجا ہوتی ہے۔

پڑتال

پڑتال کو آگے بڑھانے کے لئے ہم نے اس تصویر کا اسکرین شاٹ لیا اور اسے گوگل رورس امیج پر سرچ کیا۔ اس سرچ میں ہمارے ہاتھ میپ آف انڈیا ویب سائٹ پر شائع ایک آرٹیکل ملا جس میں اس تصویر کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس آرٹیکل کی سرخی تھی
‘Viratnagar: Buddhist Art and Mughal Architecture in Jaipur’.
اس خبر کو آبھا نام کی ایک فری لانس صحافی نے لکھا تھا۔ خبر میں پانڈو غار میں بنے بھیم کی ڈونگری کی 12منہ والی شیو لنگ بتا کر اس تصویر کو اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

پڑتال کے لئے ہم نے آگے وراٹ نگر شیو لنگ کی ورڈ کے ساتھ گوگل سرچ کیا تو پہلے ہی پیج پر اس وائرل شیو لنگ کی تصویر نکل کر آئی۔

اس موضوع میں مزید تصدیق کے لئے ہم نے راجستھان کے وراٹ نگر کے دھرمیندر مہاراج سے بات کی جنہوں نے ہمیں بتایا، ’’اصل میں یہ تصویر بھیم جی کی ڈونگری میں واقع شیولنگ کی ہے جسے 10۔12 سال قبل اس غار میں قائم کیا گیا تھا۔

یہ پوسٹ طویل وقت سے متعدد سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز اس پوسٹ کو رشی بھولا نام کے ایک فیس بک صارف نے شیئر کیا تھا۔

نتیجہ: ہماری پڑتال میں ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔ یہ شیولنگ اصل میں راجستھان کے وراٹ نگر میں بھیم کی ڈونگری مندر میں قائم ہے۔

مکمل سچ جانیں…سب کو بتائیں

اگر آپ کو ایسی کسی بھی خبر پر شک ہے جس کا اثر آپ کے معاشرے اور ملک پر پڑ سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ ہمیں یہاں جانکاری بھیج سکتے ہیں۔ آپ ہم سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں
contact@vishvasnews.com 
اس کے ساتھ ہی واٹس ایپ (نمبر9205270923 ) کے ذریعہ بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

  • Claim Review : تاریخ میں پہلی مرتبہ مکہ مدینہ کا شیولنگ دکھایا گیا
  • Claimed By : FB User- Rishi Bhola
  • Fact Check : جھوٹ‎
جھوٹ‎
    فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Post saved! You can read it later