X
X

فیکٹ چیک: نبی کریم کے لباس مبارک کی نہیں ہے یہ تصویر، دعوی فرضی ہے

 سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر سے ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ حضرت محمد ﷺ کے لباس مبارک ہیں۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jul 3, 2025 at 02:20 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر سے ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ حضرت محمد ﷺ کے لباس مبارک ہیں۔ تصویر میں کپڑوں کو ایک میوزئیم میں رکھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ یہ نیشنل میوزیئم آف ڈنمارک میں موجود کلیکشن کی فوٹو ہے اور اس میں رکھا سامانا مصر کے پادری کا تقریبا 2600 سال پرانا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل تصویر کو شیئر کیا جس پر لکھا تھا، ‘’ہمارے پارے نبی کا کرتا۔ کون کون ماشااللہ لکھے گا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ تصویر ایک انسٹاگرام ہینڈل پر اپلوڈ ہوئی ملی- 21 مارچ 2021 کو اپلوڈ ہوئی تصویرکے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، یہ تمام سامان اور کپڑے نیوبیا خاندان / کشائی سلطنت کے ہیں۔

سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ تصویر ایک آرٹیکل کے اندر ملی۔ یہاں تصویر کے ساتھ دی گئی تفصیلی جانکاری کے مطابق یہ سامان اور کپڑے نوبیا خاندان / کشائی سلطنت: 746 قبل مسیح – 656 قبل مسیح کے پادری دی-مٹ- شیپ- ن- انکھ کی ہیں۔ اور یہ کوپنہیگین کے نیشنل میوزیئم آف ڈینمارک میں موجود ہیں۔ وہیں اس تصویر کے ساتھ د گئی معلومات کے مطابق، اس فوٹو کو 2014 میں ڈان ہچکوک نے کھینچا تھا۔ واضح رہے یہ ویب سائٹ بھی ڈان ہچکوک کے ہی نام سے ہے۔

قابل غور ہے کہ وائرل تصویر تقریبا 2600 سال پرانی ہے جبکہ حضور محمد ﷺ کا دور محض 1400 سال پرانا تھا۔

وائرل پوسٹ اس سے قبل بھی فرضی دعوی کے ساتھ پھیل چکی ہے اور اس وقت ہم نے وائرل کئے جا رہے دعوی سے متعلق تصدیق کے لئے اس تصویر کو کھینچنے والے شخص ڈان ہچکوک سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا تھا۔ ہمارے میل کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے ہمیں بتایا تھا کہ، یہ فوٹو انہوں نے ہی سال 2014 میں کوپنہیگین کے میوزیئم میں کھینچی تھی۔ اس میں مصر کی ایک پادری کا سامان ہے اور اس تصویر کا حضرت محمد سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس صارف کو بیس ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل تصویر کے ساتھ کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ یہ نیشنل میوزیئم آف ڈنمارک میں موجود کلیکشن کی فوٹو ہے اور اس میں رکھا سامانا مصر کے پادری کا تقریبا 2600 سال پرانا ہے۔

  • Claim Review : یہ حضرت محمد ﷺ کے لباس مبارک ہیں۔
  • Claimed By : FB User- Saleem Khan
  • Fact Check : جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later