X
X

فیکٹ چیک: اعظم خان کی جیل سے ہوئی حالیہ رہائی کے بعد کا نہیں ہے یہ ویڈیو، 2022 کی کلپ وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2022 کا ہے جب وہ جیل سے باہر آئے تھے۔ پرانے ویڈیو کو حالیہ بتاتے ہوئے گمراہ کن حوالے کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Sep 25, 2025 at 05:37 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان منگل کو سیتاپور جیل سے رہا ہونے کے بعد رام پور میں بنے اپنی گھر پہنچ چکے ہیں۔ اسی بیچ سوشل میڈیا پر ان کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں انہیں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ان کی حالیہ روز ہوئی رہائی کے بعد کا ویڈیو ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2022 کا ہے جب وہ جیل سے باہر آئے تھے۔ پرانے ویڈیو کو حالیہ بتاتے ہوئے گمراہ کن حوالے کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف محمد ثاقب نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘‘جیل سے رہائی کےبعد قد آور سیاسی لیڈر جناب اعظم خان صاحب کا پہلا بیان‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل ویڈیو کے کی فریمس کو سرچ کیا۔ سرچ کرنے پر ہمیں یہ ویڈیو کسان انڈیا کے ویری فائڈ یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو 20 مئی 2022 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ وہیں دی گئی معلومات کے مطابق، اعظم خان کا یہ ویڈیو 27 مہینہ بعد جیل سے رہائی کا ہے جب وہ رام پور پہنچے تھے۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ ویڈیو این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ پر 20 مئی 2022 کو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ دی گئی معلومات کے مطابق،’‘سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو آج صبح اتر پردیش کی سیتا پور جیل سے رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے ایک دن بعد سپریم کورٹ نے انہیں دھوکہ دہی کے ایک مقدمے میں عبوری ضمانت دی تھی‘‘۔

انقلاب اردو کی 24 ستمبر کی خبر کے مطابق، ’’سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر محمد اعظم خان۲۳؍ماہ بعد منگل کو سیتاپورجیل سے رہا ہوگئے۔ ان کی رہائی کی خبر آتے ہی رامپورسمیت اترپردیش کے تمام اضلاع میں ان کے حامیوں اور پارٹی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ رہائی سے قبل ہی سیتاپور جیل کے باہر حکم امتناعی نافذ کردیا گیاتھا اس کے باوجود سیکڑوں کی تعداد میں لوگ جیل کے باہر جمع ہوئے اور اپنے لیڈر کا استقبال کیا۔‘‘۔

دینک جاگرن کی 24 ستمبر 2025 کی خبر کے مطابق، ‘’سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اعظم خان اس وقت قانونی جال میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس کا آغاز سال 2019 میں ہوا تھا۔ اعظم خان کے خلاف سال 2019 میں 84 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے زیادہ تر مقدمات عدالت میں زیر التوا ہیں۔ اب تک 10 مقدمات میں فیصلے ہو چکے ہیں۔ ان میں سے ایک معاملہ مرادآباد کا ہے۔ 13 فروری 2023 کو، ایم پی-ایم ایل اے کی خصوصی عدالت، مرادآباد نے چھجلت میں ہائی وے کو روکنے کے آٹھ سال پرانے معاملے میں اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو دو دو سال کی سزا سنائی‘‘۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق حاصل کرنے کے لئے ہم نے رامپور کے سینئر صحافی اومپال سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا اعظم خان کا یہ ویڈیو پرانا ہے، حالیہ نہیں۔

اب باری تھی گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف محمد ثاقب کی صارف کی سوشل اسکیننگ کرن کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق اعظم گڑھ سے ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سال 2022 کا ہے جب وہ جیل سے باہر آئے تھے۔ پرانے ویڈیو کو حالیہ بتاتے ہوئے گمراہ کن حوالے کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : اعظم خان کی حالیہ روز ہوئی جیل سے رہائی کے بعد کا ویڈیو۔
  • Claimed By : فیس بک صارف محمد ثاقب
  • Fact Check : گمراہ کن

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later