فیکٹ چیک: ٹرمپ کی بیان پر ہوئے ٹی وی ڈبیٹ کو ایڈٹ کر کیا جا رہا فرضی دعوی سے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے اس ویڈیو کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ اصل ویڈیو میں ٹی وی اینکر چترا تریپاٹھی عام آدمی پارٹی کے ترجمان سے ٹرمپ کی بیان کو لے کر سوال کر رہی تھی۔
- By: Umam Noor
- Published: May 23, 2025 at 05:46 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ آپریشن سندرو پر دئے گئے ڈونلٹ ٹرمپ کے بیان کے بعد نیوز چینل کی اسی مدے پر ہوئی ڈبیٹ کی ایک کلپ وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ٹی وی اینکر چکترا تریپاٹھی کو دیکھا جا سکتا ہے، وہیں وہ ٹرپ کے آپریشن سندور کی خلاف ورزی کو لے کر دئے گئے بیان کو لے کر ایک پینیلسٹ سے سوال کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں پینیلسٹ میں ایک شخص کو میڈیا کی مخالفت کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو اصل سمجھتے ہوئے صارفین اسے شیئر کر رہے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے اس ویڈیو کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ اصل ویڈیو میں ٹی وی اینکر چترا تریپاٹھی عام آدمی پارٹی کے ترجمان سے ٹرمپ کی بیان کو لے کر سوال کر رہی تھی۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک بیان نے سارے گودی میڈیا میں کہرام مچادیا‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا۔ ویڈیو میں ٹی وی اینکر چترا تریپاٹھی کو ٹرمپ کے بیان پر ڈبیٹ کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر یہ ویڈیو اے پی نیوز کے ویری فائڈ فیس بک پیج پر 14مئی 2025 کو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں وائرل ویڈیو والے حصہ کو 34 مینٹ سے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو ہمیں اے بی پی کے یوٹیوب چینل پر بھی اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ 14 مئی 2025 کو اپلوڈ کئے گئے ویڈیو میں ٹرمپ کے بیان پر ڈبیٹ دیکھی جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں ٹی وی اینکر کو عام آدمی پارٹی کے ترجمان انوراگ ڈانڈا سے سوال کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
اصل ویڈیو کو ایڈیٹ کر کے اس میں ایک دیگر شخص کو جوڑا گیا ہے۔ نیچے دئے گئے کولاج میں فرق کو صاف طورپر دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ٹی وی اینکر چترا تریپاٹھی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ، یہ ایڈیٹڈ ہے، ڈبیٹ میں انہوں نے اے اے پی کے ترجمان سے سوال کیا تھا۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق دہلی سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے اس ویڈیو کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ اصل ویڈیو میں ٹی وی اینکر چترا تریپاٹھی عام آدمی پارٹی کے ترجمان سے ٹرمپ کی بیان کو لے کر سوال کر رہی تھی۔
- Claim Review : ٹی وی ڈبیٹ کا اصل ویڈیو
- Claimed By : FB User- Mohammad Yasir Bhat
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











