فیکٹ چیک: سورت میں قتل کے الزام میں گرفتار شخص کے ویڈیو کو فتح پور کے مندر-مقبرہ تنازعہ سے جوڑ کر کیا گیا وائرل
فیکٹ چیک: سورت میں قتل کے الزام میں گرفتار شخص کے ویڈیو کو فتح پور کے مندر-مقبرہ تنازعہ سے جوڑ کر کیا گیا وائرل
- By: Umam Noor
- Published: Aug 26, 2025 at 06:19 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ اتر پردیش کے فتح پور ضلع میں مندر اور مقبرے کے تنازع کے بعد حالات اب معمول پر ہیں۔ دراصل، کچھ دن پہلے کچھ ہندو تنظیموں نے مقبرے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ مندر کو گرا کر بنایا گیا تھا۔
اس تنازعہ کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں پولیس ایک شخص کو اٹھا کر لے جاتی دکھائی دے رہی ہے۔ ساتھ ہی اس شخص کو ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ فتح پور میں مقبرے میں توڑ پھوڑ کرنے والا یہ وہی شخص ہے جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی تحقیقات میں پایا کہ وائرل ہونے والا دعویٰ جعلی ہے۔ یہ ویڈیو سورت میں ایک ٹیکسٹائل تاجر کے قتل کے الزام میں گرفتار شخص کا ہے۔ ویڈیو کو فتح پور مقبرہ تنازعہ سے جوڑ کر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے فیس بک صارف نے لکھا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے فتح پور کی درگاہ پر حملہ کیا تھا۔
پوسٹ کا آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال
اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، ہم نے سب سے پہلے گوگل لینس کے ذریعے تلاش کیا۔ تلاش کرنے پر ہمیں اس ویڈیو سے متعلق خبر دینک بھاسکر کی ویب سائٹ پر ملی۔ 10 اگست کو شائع خبر کے مطابق، یہ شخص سورت میں ٹیکسٹائل تاجر آلوک اگروال کے قتل کا ملزم ہے، جسے سورت پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ہمیں نیوز 18 گجراتی کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کردہ اس سے متعلق ایک خبر بھی ملی۔ معلومات کے مطابق، “لمبایت پولس نے سورت کے لمبایت علاقے میں پیش آئے آلوک اگروال قتل کیس میں مفرور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے‘‘۔
اس معاملے پر ٹائمز آف انڈیا کی 17 اگست کی خبر کے مطابق، “کرائم برانچ کی سورت ڈیٹیکشن پولیس نے 28 سالہ اشفاق شیخ عرف کاوا کو گرفتار کیا، جو کہ کپڑوں کے تاجر آلوک اگروال کے سنسنی خیز قتل کے مرکزی ملزم ہے، اسے ہفتہ کی رات دیر گئے ڈیراپی کے علاقے میں ایک مقابلے کے دوران ٹانگ میں گولی مار کر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق شیخ 2 اگست سے مفرور تھا، جب سورت کے لمبایت علاقے میں ڈمبھل فائر اسٹیشن کے قریب اگروال کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا، اس معاملے میں اس کے پانچ ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کیا گیا تھا، لیکن شیخ مفرور تھا، پولیس سے بچنے کے لیے نوساری، ولساڈ، ویارا، جلگاؤں، سورت میں بار بار ٹھکانے بدل رہا تھا۔
دینک جاگرن نے 11 اگست کو فتح پور مندر-مقبرہ تنازعہ پر خبر دی، بجرنگ دل سمیت ہندو تنظیموں نے پیر کو فتح پور میں ایک پرانے مقبرے کے اندر پوجا کرنے کی کوشش کی۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس جگہ پہلے ایک مندر ہوا کرتا تھا۔ 1,000 لوگ مزار میں داخل ہوئے اور کچھ نے لاٹھیوں سے قبر کو توڑنے کی کوشش کی۔ جس سے فریق مخالف کے ساتھ تصادم ہوا۔ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو تعینات کر کے معاملے میں کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے مزار اور گردونواح میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔
تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا اس معاملے میں کوئی گرفتاری ہوئی ہے۔ 12 اگست کی اے بی پی نیوز کی خبر کے مطابق، پولیس نے فتح پور میں مقبرہ توڑنے کے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے 10 نامزد اور 150 نامعلوم شرپسندوں کے خلاف جرم درج کیا۔
امر اجالا نے 19 اگست کی اپنی خبر میں بتایا کہ فتح پور میں مندر اور مقبرے کے تنازعہ کے بعد پولیس نے 10 نامزد اور تقریباً 150 نامعلوم لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کی تھی، لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
وائرل ویڈیو سے متعلق خبر کی تصدیق کرنے کے لیے، ہم نے اپنے ساتھی دینک جاگرن، فتح پور بیورو انچارج گووند دوبے سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ “وائرل ویڈیو کا فتح پور مندر-مقبرہ تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے‘‘۔
اب جعلی پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی باری تھی۔ ہم نے پایا کہ صارف احتشام اصلاحی کو پانچ ہزار سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل دعویٰ فرضی ہے۔ یہ ویڈیو سورت میں ایک ٹیکسٹائل تاجر کے قتل کے الزام میں گرفتار شخص کا ہے۔ ویڈیو کو فتح پور کے مقبرے کے تنازع سے جوڑنے کے جعلی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
- Claim Review : ہ فتح پور میں مقبرے میں توڑ پھوڑ کرنے والا یہ وہی شخص ہے جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
- Claimed By : FB User- Ahtsam Islahi
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











