فیکٹ چیک: لاس انجلس میں لگی آگ کے حوالے سے وائرل ہو رہا اذان دیتے لوگوں کا یہ ویڈیو کراچی کا ہے
وشواس نیوز نے جانچ کی تو پتہ چلا کہ وائرل ہونے والا ویڈیو کراچی میں لگی آگ کا ہے۔ سال 2022 کی ایک ویڈیو کو لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے جوڑنے کے گمراہ کن دعوے کے ساتھ گردش کر رہی ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jan 21, 2025 at 06:16 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ امریکا کے شہر لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی سے جان و مال کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ اس دوران سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اس معاملے سے متعلق کئی پوسٹس بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے جس میں کچھ لوگوں کو آگ کے درمیان اذان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ لاس اینجلس کی ویڈیو ہے، جہاں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے دوران اذان دی گئی۔
وشواس نیوز نے جانچ کی تو پتہ چلا کہ وائرل ہونے والا ویڈیو کراچی میں لگی آگ کا ہے۔ سال 2022 کی ایک ویڈیو کو لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے جوڑنے کے گمراہ کن دعوے کے ساتھ گردش کر رہی ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ایک فیس بک صارف نے لکھا کہ ’امریکہ کیلیفورنیا میں لگی بے قابو آگ سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور نئی ٹیکنالوجی ناکام اور بے بس دکھائی دے رہی ہے، ایسی صورتحال میں وہاں کے مسلمان ایسے مشکل وقت کو ختم کرنے کے لئے رب “اللہ” کو یاد کرتے ہوئے!! وہاں کے مکین اذان کی آواز بلند کر رہے ہیں‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال
اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، ہم نے پہلے ویڈیو سے کی فریم نکالے اور انہیں گوگل لینز کے ذریعے تلاش کیا۔ تلاش کرنے پر ہمیں یہ ویڈیو 2 جون 2022 کو یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی ہوئی ملی۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ کراچی کے ایک سپر اسٹور میں لگنے والی آگ کی ویڈیو ہے جہاں لوگوں نے بعد ازاں اذان دی۔
اس بنیاد پر ہم نے اپنی تحقیقات کو آگے بڑھایا اور ہمیں پاکستان کی ویب سائٹ ‘پڑھ لو’ پر اس ویڈیو سے متعلق خبریں بھی ملیں۔ 2 جون 2022 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی میں جیل چورنگی کے قریب ایک کثیر المنزلہ عمارت کے اندر واقع ایک سپر اسٹور کے تہہ خانے میں بدھ کو آگ لگنے کے بعد کچھ لوگوں کی اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ اس ویڈیو پر لوگ اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
جون 2022 کو پاکستانی نیوز ویب سائٹ ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے جیل چورنگی کے قریب ایک مشہور ڈپارٹمنٹل اسٹور کے تہہ خانے میں ایک روز قبل لگنے والی آگ پر بالآخر جمعرات کو قابو پالیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور تین لوگ شدید دھوئیں کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے۔
وائرل ویڈیو کی تصدیق کے لیے ہم نے پاکستانی صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو کراچی کی ہے اور دو سال قبل کافی وائرل ہوئی تھی۔
اب گمراہ کن پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی باری تھی۔ ہم نے پایا کہ صارف کو 13 ہزار لوگ فالو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے جانچ کی تو پتہ چلا کہ وائرل ہونے والا ویڈیو کراچی میں لگی آگ کا ہے۔ سال 2022 کی ایک ویڈیو کو لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے جوڑنے کے گمراہ کن دعوے کے ساتھ گردش کر رہی ہے۔
- Claim Review : یہ لاس اینجلس کی ویڈیو ہے، جہاں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے دوران اذان دی گئی۔
- Claimed By : FB User- कैफ खान
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











