فیکٹ چیک: پنجاب سیلاب کے حوالے سے وائرل ہو رہا ویڈیو کئی سال پرانا ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو سال 2020 سے انٹرنیٹ پر غیر ممالک کے حوالے سے موجود ہے۔ اس ویڈیو کا پنجاب کی موجودہ حالات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Sep 17, 2025 at 02:13 PM
- Updated: Sep 17, 2025 at 06:26 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پنجاب کے کئی علاقہ سیلاب کی زد میں ہیں۔ اس سے جان اور مال کا کافی نقصان بھی ہو چکا ہے۔ اسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی گمراہ کن ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ اسی طرز میں ایک ویڈیو وائرل ہے۔
وائرل ویڈیو میں ایک سڑک پر بےحد پانی دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں اس پانی میں ایک چپل کے اوپر چوہا بیٹھا ہوا چپل کے ساتھ تیرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ویڈیو کو سیلاب کی وجہ سے جانوروں کو ہونے والی پریشانی سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے اور دعوی ہے کہ یہ ویڈیو موجودہ وقت کا پنجاب میں آئے سیلاب کا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو سال 2020 سے انٹرنیٹ پر غیر ممالک کے حوالے سے موجود ہے۔ اس ویڈیو کا پنجاب کی موجودہ حالات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف زینت خان نے 14 ستمبر کو وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’پنجاب سیلاب تباہی کا ایک یہ منظر‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ ویڈیو کے کی فریمس کو سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو 2 اکتوبر 2020 کو ایک فیس بک پیج پر اپلوڈ کیا ہوا ملا۔

ٹائم ٹول کی مدد سے ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں جاوید نام کے یوٹیبو چینل پر بھی یہ ویڈیو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں مذکورہ وائرل ویڈیو کو جنوری 2020 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔
نیوز سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو روسی نیوز ویب سائٹ اسپوتنک گلوب پر 1 جنور 2020 کو شائع ہوئے ایک آرٹیکل میں ملا۔ یہاں پر دی گئی معلومات کے مطابق، ‘’یہ معصوم انڈونیشیائی چوہا گمشدہ اور خوفزدہ نظر آ رہا ہے- مگر پھر بھی اپنی جان بچانے کی کوشش میں ایک سرخ چپل پر تیر رہا ہے‘‘۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھ پنجابی جاگرن میں چیف رپورٹر رجت ڈھل سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ ویڈیو پنجاب کا نہیں ہے۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئرکرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کی جانب سے اس سے قبل بھی گمراہ کن پوسٹ شیئر کی جا چکی ہیں۔ وہیں، صارف کو چھ لاکھ سے زیادہ لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو سال 2020 سے انٹرنیٹ پر غیر ممالک کے حوالے سے موجود ہے۔ اس ویڈیو کا پنجاب کی موجودہ حالات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
- Claim Review : یہ ویڈیو موجودہ وقت کا پنجاب میں آئے سیلاب کا ہے۔
- Claimed By : فیس بک صارف زینت خان
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











