X
X

فیکٹ چیک: پاکستان کی حمایت میں نعرے لگاتی سیما حیدر کا یہ ویڈیو ایڈیٹڈ ہے

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ اس دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستانی خاتون سیما حیدر جو کہ ایک بھارتی شہری سے شادی کے بعد مشہور ہوئیں اور سپریم کورٹ کے وکیل اے پی سنگھ کو مبینہ طور پر 'پاکستان زندہ باد' اور 'ہندوستان مردہ باد' کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

  • By: Pallavi Mishra
  • Published: May 21, 2025 at 06:30 PM
  • Updated: May 21, 2025 at 07:06 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ اس دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستانی خاتون سیما حیدر جو کہ ایک بھارتی شہری سے شادی کے بعد مشہور ہوئیں اور سپریم کورٹ کے وکیل اے پی سنگھ کو مبینہ طور پر ‘پاکستان زندہ باد’ اور ‘ہندوستان مردہ باد’ کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو شیئر کر کے صارفین حکومت سے دونوں کو جیل میں ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں۔

وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ یہ ویڈیو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ اصل ویڈیو 2023 کی ہے، جس میں انہوں نے ‘ہندوستان زندہ باد’ اور ‘پاکستان مردہ باد’ کے نعرے لگائے تھے‘۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

انسٹاگرام صارف نے 16 مئی 2025 کو وائرل ویڈیو (آرکائیو لنک) کو شیئر کیا اور لکھا، “مودی جی، میں آپ سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں، دہشت گردوں کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر جیل میں ہونا چاہیے۔ جتنا ہو سکے شیئر کریں اور فالو کریں، بھارت ماتا کی جئے”۔

پڑتال

پوسٹ میں کیے گئے دعوے کی تصدیق کے لیے، ہم نے پہلے ویڈیو کے کی فریمس کو گوگل ریورس امیج پر سرچ کیا۔ ہمیں یہ پورا ویڈیو 13 اگست کو دینک جاگرن کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو رپورٹ میں ملا۔ ویڈیو میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ سیما حیدر اور سپریم کورٹ کے وکیل اے پی سنگھ نے ‘ہندوستان زندہ باد’ اور ‘پاکستان مردہ باد’ کے نعرے لگائے۔ ویڈیو کے ساتھ تفصیل میں لکھا گیا کہ “ہر گھر ترنگا مہم کے تحت سیما حیدر نے ربو پورہ میں اپنے گھر پر ترنگا لہرایا، اس دوران ان کے شوہر سچن اور ایڈوکیٹ اے پی سنگھ بھی وہاں موجود تھے۔ یہی نہیں، سیما نے اپنے گھر پر قومی پرچم لہرایا اور نہ صرف بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگائے بلکہ پاکستان زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے‘‘۔

ہمیں نیوز پورٹل لائیو ہندوستان کے یوٹیوب چینل پر 14 اگست 2023 کو اپ لوڈ کی گئی پوری ویڈیو بھی ملی۔ اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ سیما حیدر اور سپریم کورٹ کے اے پی سنگھ نے ‘ہندوستان زندہ باد’ اور ‘پاکستان مردہ باد’ کے نعرے لگائے۔ ویڈیو کی تفصیل میں لکھا ہے کہ “سیما حیدر کا انداز مختلف نظر آرہا ہے، خود کو بھارت کی بہو کہنے والی سیما نے اب پاکستان مردہ باد کے نعرے بھی لگا دیے ہیں۔ سیما کی نئی ویڈیو میں وہ سر پر دوپٹہ باندھ کر پاکستان مردہ باد اور ہندوستان زندہ باد کہہ رہی ہیں‘‘۔

ہم نے صحافی رادھیشیام بھاگل سے بھی بات کی جنہوں نے 2023 میں دینک جاگرن کے لیے اس واقعے کی کوریج کی، انھوں نے کہا، ‘یہ ویڈیو اگست 2023 کی ہے جب سیما حیدر نے ‘ہر گھر ترنگا’ مہم کے تحت اپنے گھر کی چھت پر ترنگا لہرایا اور میڈیا سے خطاب بھی کیا، اس وقت ان کے وکیل اے پی سنگھ بھی وہاں موجود تھے۔میں وہاں موجود تھا۔ وائرل ویڈیو میں ترمیم کی گئی ہے‘‘۔

ہم نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے وکیل اے پی سنگھ سے بھی رابطہ کیا۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ویڈیو میں ترمیم کی گئی تھی۔

جھوٹے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو شیئر کرنے والے انسٹاگرام صارف کے 150 سے زیادہ فالوورز ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ویڈیو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ اصل ویڈیو 2023 کی ہے، جس میں سیما حیدر اور سپریم کورٹ کے وکیل اے پی سنگھ نے ‘ہندوستان زندہ باد’ اور ‘پاکستان مردہ باد’ کے نعرے لگائے تھے۔

  • Claim Review : پاکستان کی حمایت میں سیما حیدر نے نعرے لگائے ہیں۔
  • Claimed By : Instagram user ‘pawangupta21dec’
  • Fact Check : جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later