فیکٹ چیک: ہولی پر جاپانی خاتون سے بدسلوکی کا پرانا ویڈیو وائرل، معاملے پر ہو چکی ہے کاروائی
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پتہ چلا کہ وائرل ہونے والا ویڈیو سال 2023 کا ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب دہلی کے پہاڑ گنج میں ایک جاپانی خاتون کو ہولی کے موقع پر زبردستی رنگ لگا کر کچھ لوگوں نے چھیڑ خانی کی تھی۔ اس وقت پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تین نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا تھا۔ اب پرانی ویڈیو دوبارہ پھیلائی جا رہی ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Mar 18, 2025 at 05:06 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ملک میں 14 مارچ کو ہولی منائی گئی اور اسی دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں کچھ لوگوں کو ہولی کھیلتے اور غیر ملکی خاتون پر قابل اعتراض انداز میں رنگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اب صارفین اس ویڈیو کو اس سال کی ہولی سے جوڑ کر شیئر کر رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ حالیہ ویڈیو ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پتہ چلا کہ وائرل ہونے والا ویڈیو سال 2023 کا ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب دہلی کے پہاڑ گنج میں ایک جاپانی خاتون کو ہولی کے موقع پر زبردستی رنگ لگا کر کچھ لوگوں نے چھیڑ خانی کی تھی۔ اس وقت پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تین نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا تھا۔ اب پرانی ویڈیو دوبارہ پھیلائی جا رہی ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ایک فیس بک صارف نے لکھا کہ ’’بڑرا نا مانو ہولی ہے کے نام پر یہ لوگ ایک غیر ملکی لڑکی کو اس کی مرضی کے بغیر پکڑ کر اس پر رنگ لگا رہے ہیں اور اس کی مرضی کے بغیر کسی کو چھونا اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش ہے اور یہ وہی لوگ ہیں جو بعد میں اس طرح کے واقعات کو انجام دیتے ہیں‘‘۔
اسی طرح کے دعووں کے ساتھ ویڈیو کو ایکس صارفین بھی شیئر کر رہے ہیں۔
پڑتال
اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کی فریم نکالے اور انہیں گوگل لینز کے ذریعے تلاش کیا۔ تلاش کرنے پر ہمیں یہ ویڈیو 10 مارچ 2023 کو موجو اسٹوری کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔ دی گئی معلومات کے مطابق، ہندوستان گھومنے آئی ایک جاپانی خاتون کو ہولی کے دوران ہراساں کیا گیا۔
اسی بنیاد پر ہم نے تحقیقات کو آگے بڑھایا۔ 10 مارچ 2023 کو اے بی پی لائیو کی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ ملی۔ خبر میں بتایا گیا کہ، بدھ کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دہلی میں ہولی کے جشن کے دوران ایک جاپانی خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، ہراساں اور بدسلوکی کی گئی۔ اس کے بعد دہلی پولیس نے معاملے کا نوٹس لیا اور جاپانی سفارت خانے کو ای میل بھیج کر خاتون کی تفصیلات طلب کیں۔
اسی معاملے پر دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق، “ہولی کے دوران کچھ لوگوں کی ایک جاپانی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد، دہلی پولیس نے پہاڑ گنج سے تین لوگوں کو حراست میں لیا ہے، جن میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، گرفتار ملزمان کی شناخت اویناش (18)، تشار (20) اور ایک 13 سالہ لڑکے کے طور پر کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سانجے کمار نے ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔ یہ واقعہ بدھ کو وسطی دہلی کے پہاڑ گنج میں پیش آیا اور وہ جمعہ کو بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوئی، حالانکہ انہوں نے کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی تھی، تاہم اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس معاملے میں دہلی پولیس ایکٹ کے تحت کارروائی کی‘‘۔
وائرل ویڈیو کی تصدیق کے لیے، ہم نے راکیش کمار سنگھ، سینئر کرائم رپورٹر، دینک جاگرن، دہلی سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ویڈیو پرانی ہے۔ خاتون نے اس معاملے میں کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ سوشل اسکیننگ کے دوران، ہم نے پایا کہ صارف کو چھ ہزار سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پتہ چلا کہ وائرل ہونے والا ویڈیو سال 2023 کا ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب دہلی کے پہاڑ گنج میں ایک جاپانی خاتون کو ہولی کے موقع پر زبردستی رنگ لگا کر کچھ لوگوں نے چھیڑ خانی کی تھی۔ اس وقت پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تین نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا تھا۔ اب پرانی ویڈیو دوبارہ پھیلائی جا رہی ہے۔
- Claim Review : یہ حالیہ ویڈیو ہے۔
- Claimed By : فیس بک صارف
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











