X

فیکٹ چیک: آگ میں جلتے ہرن کی پرانی تصویر کو کیا جا رہا پاکستان کے کوہ سلیمان کے پہاڑوں میں لگی آگ کا بتاتے ہوئے وائرل

جب ہم نے اس تصویر کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ تصویر سال 2019 سےانٹرنیٹ پر موجود ہے اور اس کا فی الوقت پاکستان کے کوہ سلیمان کے پہاڑوں میں لگی آگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • By Vishvas News
  • Updated: May 27, 2022

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ہرن کے سینگھوں کو آگ میں جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ عوی کررہے ہیں کہ پاکستان کے کوہ سلیمان کے پہاڑوں میں لگی آگ کی یہ فوٹو ہے۔ جب ہم نے اس تصویر کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ تصویر سال 2019 سےانٹرنیٹ پر موجود ہے اور اس کا فی الوقت پاکستان کے کوہ سلیمان کے پہاڑوں میں لگی آگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’کوہ سلیمان جل رہا ہے اور افسوس کہ کسی کو پرواہ ہی نہیں۔ آہ کوه سلیمان (تخت سلیمان) تمہارا جتنا حوصلہ اور تمھاری جتنی قامت و جسمامت ہم میں کہاں ہے اپنی اونچائی کے بدلے قدرت سے بارش برسانے کے لئے حضرت سلیمان ع کے دور کو یاد کروا دے اور اپنے اوپر لگی ہوئی آگ کو خود بجھا دے کیونکہ ہم آگ لگانے والے ہیں بجھانے کی طاقت ہم میں نہیں ہےاے اللہ ہم بے بس ہیں اس پہاڑ پر اپنی رحمت کی بارش برسا دے اور اس آگ کو اپنی قدرت سے بجھا دےآمین‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو گوگل رورس امیج کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ تصویر ایک موٹیویشنل کوٹ کے سا تھ 30 جون 2019 کو پنٹرسٹ پر اپ لوڈ ہوئی ملی۔

مزید سرچ میں ہمیں یہ تصویر ’وی ہارٹ اٹ ڈاٹ کام‘ نام کی ایک ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوئی ملی۔ یہاں تصویر کو تین سال پہلے ا پ لوڈ کیا گیا ہے۔

گوگل ٹائم ٹول کی مدد سے سرچ کرنے پر ہمیں یہ تصویر ایک فیس بک پیج پر 24 جنوری 2019 کو اپلوڈ ہوئی۔

ٹربیون ڈاٹ پی کے ڈاٹ کام کی 22 مئی 2022 کی خبر کے مطابق، ’بلوچستان اور خیبرپختونخوا صوبوں کے سنگم پر واقع کوہ سلیمان میں گذشتہ ایک ہفتے سے لگی ہوئی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے جبکہ جمعرات کو آگ بجھانے میں مصروف مقامی افراد میں سے تین جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ خبر انڈیپینڈینٹ اردو کی ویب سائٹ پر بھی پڑپی جا سکتی ہے۔

اب تک کی پڑتال سے یہ تو واضح تھا کہ وائرل تصویر پرانی ہے اور اس کا حال میں پاکستان کے کوہ سلیمان میں لگی آگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حالاںکہ تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان کے نیوز 92 کے صحافی عارف محمود سے رابطہ کیا اور وائرل تصویر ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ، ’یہاں کوہے سلمیان میں لگی آگ میں جانوریوں کی جلتی ہوئی ایسی کوئی تصویر سامنے نہیں آئی ہے‘۔

وشواس نیوز اس بات کی آزادانہ طور پر یہ تصدیق نہیں کر سکتا ہے یہ تصویر کب کی اور کہاں کی ہے لیکن یہ واضح کہ یہ فوٹو جنوری 2019 انٹرنیٹ پر موجود ہے اور اس کا فی الوقت پاکستان کے کوہ سلیمان میں لگی آگ سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

پرانی تصویرکو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ اس پیج کو 1680 لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: جب ہم نے اس تصویر کی پڑتال کی تو پایا کہ یہ تصویر سال 2019 سےانٹرنیٹ پر موجود ہے اور اس کا فی الوقت پاکستان کے کوہ سلیمان کے پہاڑوں میں لگی آگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • Claim Review : کوہ سلیمان کی تصویر
  • Claimed By : The Beauty Of Musakhel
  • Fact Check : گمراہ کن
گمراہ کن
فرضی خبروں کی نوعیت کو بتانے والے علامت
  • سچ
  • گمراہ کن
  • جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں
مزید پڑھ

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later