X
X

فیکٹ چیک: غزہ پر کیم جونگ ان نے نہیں دیا یہ وائرل بیان، دعوی فرضی ہے

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ اقوام متحدہ کی 48 گھنٹوں میں غزہ کے اندر 14 ہزار بچوں کی موت کو لے کر آئی اقوام متحدہ کی وضاحت کے بعد شمالی کوریہ کے سپریم لیڈر کیم جونگ ان نے اس معاملہ سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ وائرل ہو رہی اس ویڈیو سال 2022 کی کووڈ سے متعلق ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: May 22, 2025 at 05:58 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر شمالی کوریہ کے سپریم لیڈر کیم جونگ ان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں وہ ایک جگہ خطاب دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیںکہ کیم جونگ ان نے غزہ کو لےکر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غزہ میں 48 گھنٹوں کے اندر قتل نہیں روکے تو وہ اس کا حساب خود لیں گے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ شمالی کوریہ کے سپریم لیڈر کیم جونگ ان نے غزہ سے متعلق اس طرح کا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ وائرل ہو رہی اس ویڈیو سال 2022 کی کووڈ سے متعلق ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’نارتھ کوریا: غزه میں قتل عام بند کرو، 48 گھنٹوں میں اگر ظلم روکا نہیں، تو پھر میرا خاموشی کا وقت ختم اور حساب کا وقت شورع ہوگا‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ایک نیوز ویب سائٹ پر 12 اگست 2022 کو شائع ہوئی خبر کے ساتھ ملا۔ یہاں خبر میں بتایا گیا کہ، شمالی کوریہ کے سپریم لیڈر کیم جونگ ان نے کووڈ کے خلاف جیت کا اعلان کیا ہے۔

اسی بنیاد پر مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ساؤتھ چائنا مارنگ پوسٹ میں بھی ملا۔ یوٹیوب چینل پر پوسٹ کئے گئے ویڈیو میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے 11 اگست 2022 کو کووِڈ 19 کے خلاف ملک میں فتح کا اعلان کیا۔ ان کی بہن کم یو جونگ نے انکشاف کیا کہ کم خود “تیز بخار سے شدید بیمار” تھے۔

وہیں اس معاملہ پر رائٹرس کی 11 اگست 2022 کی خبر کے مطابق، ’شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ ان نے کووڈ-19 پر فتح کا اعلان کیا ہے‘‘۔ اس معاملہ سے متعلق خبر کو یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔

نیوز سرچ میں ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا شمالی کوریہ کے لیڈر کیم جونگ ان نے غزہ پر حالیہ روز وائرل پوسٹ جیسا کوئی بیان دیا ہے۔ سرچ میں ہمیں ایسا کوئی بیان نہیں ملا۔ الجزیرہ کی 12 فروری 2025 کی خبر کے مطابق، شمالی کوریہ کی جانب سے غزہ کے حالات پر مذمت کی گئی تھی۔

وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوی سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے عرب ممالک کے ماہر صحافی سوربھ شاہی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ وائرل دعوی غلط ہے۔ کیم جونگ ان نے حالیہ روز غزہ کو لے کر ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کی جانب سے اس سے قبل بھی فرضی پوسٹ شیئر کی جا چکی ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ اقوام متحدہ کی 48 گھنٹوں میں غزہ کے اندر 14 ہزار بچوں کی موت کو لے کر آئی اقوام متحدہ کی وضاحت کے بعد شمالی کوریہ کے سپریم لیڈر کیم جونگ ان نے اس معاملہ سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ وائرل ہو رہی اس ویڈیو سال 2022 کی کووڈ سے متعلق ہے۔

  • Claim Review : اگر غزہ میں 48 کھنٹوں کے اندر قتل نہیں رکے تو وہ اس کا حساب خود لیں گے۔
  • Claimed By : FB User- Malik Makhmoor
  • Fact Check : جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later