فیکٹ چیک: سڑک پر رکھے کفن کی تصویر اصل نہیں، ایران میں غزہ کو لے کر 2023 میں ہوئے مظاہرے کی ہے
وشواس نیوز نے پڑتال میں پایا کہ وائرل ہونے والی تصویر 2023 کی ہے ایران میں غزہ کے حوالے سے ایک مظاہرے کی پرانی تصویر کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ اصلی قرار دے کر گردش کیا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Apr 3, 2025 at 04:43 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں کئی کفن زمین پر رکھے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ صارفین اس تصویر کو غزہ کی تصویر کے طور پر شیئر کر رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ غزہ، فلسطین میں مارے گئے لوگوں کی تصویر ہے۔ تصویر کو اسی دعوے کے ساتھ مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
وشواس نیوز نے پڑتال میں پایا کہ وائرل ہونے والی تصویر 2023 کی ہے ایران میں غزہ کے حوالے سے ایک مظاہرے کی پرانی تصویر کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ اصلی قرار دے کر گردش کیا جا رہا ہے۔
وائرل پوسٹ میں کیا ہے؟
ایک فیس بک صارف نے وائرل تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’جس دعا پر آمین کہا جائے وہ کبھی رد نہیں ہوتی، اللہ تعالیٰ فلسطین کے معصوم لوگوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن یہاں دیکھیں۔

پڑتال
اپنی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے، سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل لینز کے ذریعے تلاش کیا۔ تلاش کرنے پر ہمیں یہ تصویر رائٹرز کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی ہوئی ملی۔ 18 نومبر 2023 کی اس خبر میں بتایا گیا ہے کہ غزہ جنگ میں بچوں اور دیگر شہریوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کے لیے ہفتے کے روز ہزاروں ایرانیوں نے ریاست میں ہوئے ایک مارچ میں حصہ لیا۔

اس بنیاد پر ہم نے اپنی تحقیقات کو آگے بڑھایا اور ہمیں ایران کی تسنیم نیوز کی ویب سائٹ پر ایک متعلقہ خبر ملی۔ نومبر 2023 کی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے غزہ کے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 13 نومبر کو تہران کے فلسطین اسکوائر پر لائیو میوزک کے ساتھ ‘‘سمفنی آف دی کلڈ‘‘ نامی انسٹالیشن آرٹ پرفارمنس کا انعقاد کیا گیا۔
اس خبر سے مظاہرے کی مزید تصاویر ملیں، جو یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
وائرل تصویر کی تصدیق کے لیے ہم نے ایران میں مقیم صحافیہ فاطمہ کریم خان سے رابطہ کیا اور ان کے ساتھ وائرل پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق کی کہ یہ تصویر ڈیڑھ سال قبل ہونے والے مظاہرے کی ہے۔
اب گمراہ کن پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی باری تھی۔ ہم نے پایا کہ صارف کو 24 ہزار لوگ فالو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے پڑتال میں پایا کہ وائرل ہونے والی تصویر 2023 کی ہے ایران میں غزہ کے حوالے سے ایک مظاہرے کی پرانی تصویر کو گمراہ کن دعوے کے ساتھ اصلی قرار دے کر گردش کیا جا رہا ہے۔
- Claim Review : غزہ کی تصویر۔
- Claimed By : FB User- Rafeeq Siddiqui
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











