X
X

فیکٹ چیک: سعودی عرب میں عمرہ زائرین کے حادثہ کے حوالے سے وائرل ہو رہا ویڈیو سال 2017 کا ہے، حالیہ نہیں

سعودی عرب کے شہر مکہ سے مدینہ جانے والی عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ حادثہ ڈیزل ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Nov 19, 2025 at 02:00 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سعودی عرب کے شہر مکہ سے مدینہ جانے والی عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ حادثہ ڈیزل ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا۔ موجودہ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں تقریباً 45 ہندوستان کے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے زائرین ہلاک ہوئے ہیں۔ اس دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔

وائرل ہو رہے اس ویڈیو میں ایک پل پر پر گاڑی پلٹی ہوئی دیکھی جا سکتا ہے وہیں آس پاس شدید آگ لگی ہوئی دیکھ سکتے ہیں۔ اب اسی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے یہ وہی بس حادثہ ہے جس میں ہندوستانی زائرین ہلاک ہوئے ہیں۔

وشواس نیوز نے وائرل ویڈیو کی پڑتال میں پایا کہ یہ ویڈیو سال 2017 کا ہے۔ اس پرانے ویڈیو کو گمراہ کن دعووں کے ساتھ سعودی عرب میں بس حادثے کے ساتھ جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’سعودی عرب میں بڑا سڑک حادثہ ۔ عمرہ کے لیے گئے 42 ہندوستانی جاں بحق ہو گئے۔ ◆ یہ تمام ہندوستانی عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ ◆ پیر کی صبح یہ لوگ بس میں سوار ہو کر مکہ سے مدینہ جا رہے تھے کہ راستے میں بس ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے بعد زوردار دھماکہ ہوگیا۔ اللہ تمام حضرات کی مغفرت فرماۓ‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلےہم نے ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ایک یوٹیوب چینل پر 24 جون 2017 کو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ‘عقبہ شہر 1 میں فیول ٹینکر الٹ گیا‘۔

اسی بنیاد پر ہم پر نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں اخبار 24 ڈاٹ کام نام کی ویب سائٹ پر اس ویڈیو سے متعلق خبر ملی۔ دی گئی معلومات کے مطابق، ’’عسیر کے علاقے عقبہ شعار کے پلوں میں سے ایک پر ایندھن کا ٹرک الٹ گیا۔ حادثے کے باعث فیول ٹینکر میں آگ لگ گئی اور ٹینکر وادی میں جا گرا جس سے جائے حادثہ پر عقبہ روڈ بند ہو گیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے متعلقہ حکام اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں حادثہ کی جگہ پر پہنچ گئیں۔

اس معاملہ سے متعلق خبر ہمیں 24 جون 2017 کو سبق ڈاٹ او آر جی نام کی نیوز سائٹ پر بھی اپلوڈ کی ہوئی ملی۔ دی گئی معلومات کے مطابق، ’’ سعودی عرب کے عقبہ شعار میں ایک پل پر ایندھن کا ٹینکر الٹ گیا جس کے سبب ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے بہتے ہوئے ایندھن کو الگ کیا، آگ بجھائی اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کے لیے حادثے کو محکمہ ٹریفک کے حوالے کر دیا گیا۔

بتا دیں، 17 نومبر 2025 کی خبروں کے مطابق، “سعودی عرب میں ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 45 ہندوستانیوں کی موت ہو گئی ہے۔ حادثہ کل رات تقریباً 1:30 بجے پیش آیا۔ سعودی عرب کے اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق، بس حیدرآباد سے عمرہ زائرین کو لے کر جا رہی تھی۔ حادثے کی خبر کے بعد، سعودی عرب میں حکومت تلنگانہ میں حکومت ہند کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے۔” تلنگانہ حکومت نے ایک رسمی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مرکزی حکومت کو حادثے کے بارے میں مطلع کیا ہے اور ان سے سفارتخانے کے عہدیداروں سے رابطہ میں رہنے کی درخواست کی ہے۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن میں عالمی خبروں کو کوور کرنے والے سینئر صحافی جے پی رنجن سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا، مدینہ میں جو ہندوستانی عمرہ زائرین کا حادثہ ہوا ہے اس ک کوئی آفیشئل ویڈیو سامنے نہیں آیا ہے۔ وائرل ویڈیو کی طرح کچھ تصاویر بھی غلط دعوی سے پھیلائی جا رہی ہیں۔

اب باری تھی گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف نسیم قاسمی کو 33 ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔

  • Claim Review : یہ وہی بس حادثہ ہے جس میں ہندوستانی زائرین ہلاک ہوئے ہیں۔
  • Claimed By : فیس بک صارف: نسیم قاسمی
  • Fact Check : جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later