X
X

فیکٹ چیک: منہ سے آگ اگلتے پرندے کا وی ایف ایکس ویڈیو، لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے حوالے سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ اصل ویڈیو ایک معلولی پرندے کا ہے اسی میں وی ایف ایکس (ویژوئل ایفکٹ) ڈالا گیا ہے اور اسی وی ایف ایکس کے سبب پرندے کے منہ سے آگ نکلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jan 16, 2025 at 06:41 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کو لے کر سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیو اور تصاویر گمراہ کن حوالے سے وائرل ہیں۔ کسی کڑی میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک پرندے کے منہ سے آگ کو نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ یہ پرندہ منہ سے آگ نکالتا ہے اور یہی سبب ہے امریکہ کے جنگلات میں آگ لگنے کا۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ اصل ویڈیو ایک معمولی پرندے کا ہے اسی میں وی ایف ایکس (ویژوال ایفکٹ) ڈالے گئے ہیں۔ وی ایف ایکس کے سبب پرندے کے منہ سے آگ نکلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

انسٹاگرام صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کیا جس پر لکھا تھا، ’امریکہ میں یہ پرندہ آگ پر آگ لگا رہا ہے‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

سال 2022 میں بھی یہ ویڈیو آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کے حوالے سے وائرل ہو چکی ہے۔ ہمارے پڑتال میں ہمیں یہ ویڈیو ’فیبریکو رباچم‘ نام کے یوٹیوب چینل پر 14 دسمبر 2020 کو اپلوڈ ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو مزید بہتر کوالٹی میں دیکھا جا سکتا ہے۔

فابریکو رباچم کے یوٹیوب چینل پر دی گئی معلومات کے مطابق، وہ ایک ویژوال ایفکٹ (وی ایف ایکس) کے ماہر ہیں اور اشتہارات اور سنیما میں سال 2005 سے کپمیوٹر گرفکس کر رہے ہیں۔

اس سے قبل جب یہ ویڈیو وائرل ہوا تھا اس وقت وائرل ویڈیو کی تصدیق کے لئے ہم نے وی ایف ایکس آرٹیسٹ نند کشور سے رابطہ کیا تھا اور وائرل ویڈیو انہیں دکھایا۔ انہوں نے ہمیں تفیصل کے ساتھ بتایا کہ یہ ویڈیو کسی اصل پرندہ کا ہے اور یہ کیمرہ سے شوٹ کیا گیا ہے لیکن اس ویڈیو میں جو دھوا اور آگ نظر آرہی ہے وہ الگ سے وی ایف ایکس کے ذریعے ڈالی گئی ہے۔ انہوں نے ہمیں مزید بتایا تھا کہ جیسے ہی ویڈیو شروع ہوتا ہے ایک رنگین دھندھ سے پرندے کے ارد گرد نظر آتی ہے جبکہ اگر یہ اصل ہوتا تو ہہ بلر نا ہوتا‘۔

فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے انسٹاگرام صارف کی سوشل اسکیننگ میں ہم نے پایا کہ مذکورہ صارف کے 1372 لوگ فالوور کرتے ہیں۔

نتیجہ:وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو ایڈیٹڈ ہے۔ اصل ویڈیو ایک معمولی پرندے کا ہے اسی میں وی ایف ایکس (ویژوال ایفکٹ) ڈالے گئے ہیں۔ وی ایف ایکس کے سبب پرندے کے منہ سے آگ نکلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

  • Claim Review : یہ پرندہ منہ سے آگ نکالتا ہے اور یہی سبب ہے امریکہ کے جنگلات میں آگ لگنے کا۔
  • Claimed By : Insta user- muhd_usman_kashfi
  • Fact Check : جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later