X
X

فیکٹ چیک : ایران میں ہوئے ماتم کے ویڈیو کو کیا جا رہا غزہ کا بتاتے ہوئے گمراہ کن حوالے سے وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے ویڈیو کا غزہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایران کا شیعہ مسلمانوں کے ماتم سے متعلق ویڈیو ہے۔ ایران کے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ غزہ سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 26, 2025 at 03:32 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کالا لباس پہنے بہت سے خواتین کو زمین پر روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ غزہ کے موجودہ حالات کا ویڈیو ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے ویڈیو کا غزہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایران کا شیعہ مسلمانوں کے ماتم سے متعلق ویڈیو ہے۔ ایران کے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ غزہ سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے 25 جون 2025 کو وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’غزہ کی تازہ صورتحال‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ایک فیس بک پیج پر 23 مئی کو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو ایران کا بتاتے ہوئے پوسٹ کیا گیا ہے۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ ویڈیو ایک انٹساگرام ہینڈل پر بھی اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ 29 مئی کو اپلوڈ ہوئے اس ویڈیو کے کمینٹ میں یہاں بھی اسے ایران کا ویڈیو بتایا گیا ہے۔

مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ایک انسٹاگرام ہینڈل پر 17 مئی 2025 کو شیئر کیا ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے کمینٹ میں اسے شیعہ مسلمانوں کا ایران کا ویڈیو بتایا گیا۔

ویڈیو سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے ہم نے ایران کی صحافیہ فاطمہ کریم خان سے رابطہ کیا اور وائرل ویڈیو ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو ایران کی ہے۔ اس ویڈیو کا تعلق شیعہ مسلمانوں میں کسی کے انقتال کے بعد ماتم سے ہے۔

اب باری تھی گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا صارف کاتعلق جموں و کشمیر سے ہے۔ وہیں صارف کو 31 ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کئے جا رہے ویڈیو کا غزہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ایران کا شیعہ مسلمانوں کے ماتم سے متعلق ویڈیو ہے۔ ایران کے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ غزہ سے جوڑتے ہوئے وائرل کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : یہ غزہ کے موجودہ حالات کا ویڈیو ہے۔
  • Claimed By : صارف: بشارت بشر
  • Fact Check : گمراہ کن

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later