فیکٹ چیک: ترکیہ میں ہو رہے احتجاج کے حوالے سے وائرل ہو رہا ویڈیو سربیا کا ہے
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سریبا میں دسمبر 2024 میں ہوئے مظاہرے کا ہے۔ سربیا کے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ ترکیہ میں چل رہے احتجاج کے حوالے سے وائرل کر دیا گیا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Mar 22, 2025 at 03:49 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو سڑپ پر احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو ترکیہ میں وزیر اعظم طیب اردوغان کے خلاف ہو رہے احتجاج سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ترکیہ میں چل رہے حالیہ مظاہرے کا ویڈیو ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سریبا میں دسمبر 2024 میں ہوئے مظاہرے کا ہے۔ سربیا کے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ ترکیہ میں چل رہے احتجاج کے حوالے سے وائرل کر دیا گیا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’الباکستانیوں تمہارا جعلی خلیفہ منافق اعظم وڑنے لگا ہے۔ ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں احتجاج کے مناظر‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ایک ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، احتجاج کا یہ ویڈیو سربیا کی دارالحکومت بیلگریڈ کا ہے۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں ایک فیس بک پیج پر 23 دسمبر 2024 کو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، ’بلگریڈ میں آج ہزاروں لوگوں نے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووکیچ کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا‘۔

دی نیشنل انڈیپنڈینٹ کے ایکس ہیڈل پر بھی وائرل ویڈیو کو دسمبر 2024 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ وہیں پوسٹ میں بتایا گیا کہ، یہ ویڈیو سربیا کی ہے جہاں ہزاروں مظاہرین سلاویجا اسکوائر اور اس کے آس پاس احتجاج کر رہے ہیں۔
برطانوی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق، استنبول کے میئر کو حراست میں لیے جانے کے بعد ترکیہ میں ایک دہائی سے زائد عرصے بعد سول نافرمانی کے بڑے مظاہرے دیکھنے میں آئے، جس کے بعد حکومت نے حزب اختلاف کی جانب سے سڑکوں پر احتجاج کی ’ غیرقانونی ’ کال دینے پر خبردار کیا۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ترکیہ کے صحافی ارکن اکنان سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ، ترکی میں طیب اردوغان کے خلاف میئر کی گرفتاری کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہے ہیں۔
اب باری گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا ویڈیو سریبا میں دسمبر 2024 میں ہوئے مظاہرے کا ہے۔ سربیا کے ویڈیو کو گمراہ کن حوالے کے ساتھ ترکیہ میں چل رہے احتجاج کے حوالے سے وائرل کر دیا گیا ہے۔
- Claim Review : یہ ترکیہ میں چل رہے حالیہ مظاہرے کا ویڈیو ہے۔
- Claimed By : FB User- Truthbeat Pulse
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











