X
X

فیکٹ چیک: ابھیشیک بچن نے لارنس تنازع میں سلمان خان کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا، وائرل تصویر ایک مختلف واقعے سے متعلق ہے

وشواس نیوز نے جانچ کی اور پتہ چلا کہ ابھیشیک بچن کے نام پر وائرل ہونے والا دعویٰ جھوٹا ہے۔ ابھیشیک بچن نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ پوسٹ میں استعمال کی گئی تصویر سال 2024 کی ہے، جب ابھیشیک ایئرپورٹ پر ناراض ہو گئے تھے۔ اسی کا اسکرین شاٹ اب جھوٹے دعووں کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ اداکار ابھیشیک بچن کے نام سے ایک مبینہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس مبینہ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ابھیشیک بچن ’سلمان خان سے ناراض ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ سلمان خان کو جیل جانا چاہیے۔ بہت سے صارفین اس پوسٹ کو سچ سمجھ کر شیئر کر رہے ہیں۔

وشواس نیوز نے جانچ کی اور پتہ چلا کہ ابھیشیک بچن کے نام پر وائرل ہونے والا دعویٰ جھوٹا ہے۔ ابھیشیک بچن نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ پوسٹ میں استعمال کی گئی تصویر سال 2024 کی ہے، جب ابھیشیک ایئرپورٹ پر ناراض ہو گئے تھے۔ اسی کا اسکرین شاٹ اب جھوٹے دعووں کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف ابھینو تیواری نے 28 نومبر 2024 کو وائرل پوسٹ شیئر کی ہے۔ پوسٹ پر لکھا ہے، ’’ابھیشیک کو صرف سلمان پر غصہ آیا۔ قصور لارنس کا نہیں سلمان کا ہے، اسے جیل جانا چاہیے‘‘۔

پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔

سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے اس پوسٹ کو اسی فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

پڑتال

وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے ہم نے گوگل اوپن سرچ کا استعمال کیا۔ ہم نے متعلقہ کی ورڈ کے ساتھ گوگل پر سرچ کیا۔ ہمیں دعوے سے متعلق کوئی معتبر میڈیا رپورٹس نہیں ملیں۔ اگر ابھیشیک بچن ایسا کوئی بیان دیتے تو اس سے جڑی خبریں میڈیا کے ہر ادارے کی سرخیوں میں ہوتی۔

تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے ابھیشیک بچن کے سوشل میڈیا ہینڈلز کو تلاش کیا۔ ہمیں وہاں بھی ایسی کوئی پوسٹ شیئر نہیں ملی۔

تحقیقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے وائرل پوسٹ میں استعمال کی گئی تصویر کو تلاش کیا۔ ہمیں ویڈیو زوم کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ملی۔ ویڈیو 22 اکتوبر 2024 کو اپ لوڈ کی گئی تھی۔ دی گئی معلومات کے مطابق، ابھیشیک بچن نے پاپارازی کو ایئرپورٹ پر اس وقت اپنا پیچھا کرنے سے روک دیا، جب ایک پاپرازی پارکنگ سے ان کا پیچھا کر رہا تھا۔

ہم نے وائرل پوسٹ کو ممبئی میں دینک جاگرن کی انٹرٹینمنٹ رپورٹر سمیتا سریواستو کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ اگر ایسا کچھ ہوا ہوتا تو انہیں ضرور معلوم ہوتا۔ انہوں نے ایسا کہیں نہیں پڑھا۔

آخر میں، ہم نے اس صارف کا پروفائل اسکین کیا جس نے پوسٹ شیئر کی تھی۔ انکشاف ہوا کہ اس صارف کو 13 ہزار لوگ فالو کرتے ہیں۔ صارف نے خود کو متھرا کا رہنے والا بتایا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے جانچ کی اور پتہ چلا کہ ابھیشیک بچن کے نام پر وائرل ہونے والا دعویٰ جھوٹا ہے۔ ابھیشیک بچن نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ پوسٹ میں استعمال کی گئی تصویر سال 2024 کی ہے، جب ابھیشیک ایئرپورٹ پر ناراض ہو گئے تھے۔ اسی کا اسکرین شاٹ اب جھوٹے دعووں کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : ابھیشیک بچن نے سلمان خان کو لے کر کہی یہ بات
  • Claimed By : FB User- Abhinav Tiwari
  • Fact Check : جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later