فیکٹ چیک: عمران خان کے حامیوں کے ذریعہ کئے گئے احتجاج کی نہیں ہے یہ تصویر، ممبئی کی فوٹو گمراہ کن حوالے سے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر کا اسلام آباد میں عمران خان کی رہائی کو لے کر ہوئے احتجاجی مظاہروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ اس وقت کی فوٹو ہے جب جولائی 2024 میں ٹی- 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ممبئی کے مرین ڈرائیو پر بھارتیا کرکٹ ٹیم نے ’وکٹری پریڈ‘ کی تھی۔
- By: Umam Noor
- Published: Dec 4, 2024 at 01:47 PM
- Updated: Dec 4, 2024 at 04:01 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان کے اسلام آباد میں عمران خان کے حامیوں کے ذریعہ ہوئے مظاہرے کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس معاملہ سے متعلق کئی پوسٹ وائرل ہو رہی ہیں۔ اسی کڑی میں ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے جس میں سڑک پر ہزاروں لوگوں کے ہجوم کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے صارفین اسے عمران خان کی رہائی کو لے کر اسلام آباد میں حالیہ روز ہوئے مظاہرے کی بتاتے ہوئے پھیلا رہے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر کا اسلام آباد میں عمران خان کی رہائی کو لے کر ہوئے احتجاجی مظاہروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ اس وقت کی فوٹو ہے جب جولائی 2024 میں ٹی- 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ممبئی کے مرین ڈرائیو پر بھارتیا کرکٹ ٹیم نے ’وکٹری پریڈ‘ کی تھی۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’اسلام آباد کی موجودہ صورتحال ہر طرف عوام‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے گوگل لینس کے ذریعہ وائرل تصویر کو سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ فوٹو انٹرنیٹ پر کئی جگہ اپلوڈ ہوئی ملی۔

مورونگ ایکسپریس کی ویب سائٹ پر جولائی 2024 پر شائع ہوئی خبر میں اس تصویر کا استعمال کیا گی ہے۔ یہاں دی گئی معلومات کے مطابق، 4 جولائی کو لاکھوں ممبئی والوں نے جمعرات کی شام ٹی-20 ورلڈ کپ کے فاتح ٹیم کے ساتھ پرجوش جشن میں شرکت کی۔

اسی موقع کی ہمیں دیگر تصاویر ٹائمس آف انڈیا کی ویب سائٹ پر بھی شائع ہوئی خبر ملی۔ یہاں خبر میں بتایا گیا کہ، یہ فوٹو ٹیم انڈیا کی ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی میں مرین ڈرائیو پر ہوئی ’وکٹری پریڈ‘ کی ہیں۔

بی بی سی کی ویب سائٹ پر بھی اس وائرل تصویر کا کلوزپ ورژن دیکھا جا سکتا ہے، یہاں بس میں صاف طور پر چیمپیئنس لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ اس میں ٹیم انڈیا کے کھلاڑی بھی نظر آرہے ہیں۔ خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’فاتح انڈین کرکٹ ٹیم بالآخر تقریباً ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد وطن واپس آئی جہاں فتح کا ایسا جشن منایا گیا جو اس سے قبل نہیں دیکھا گيا۔ ممبئی کے ساحل میرین ڈرائیو سے شروع ہو کر وانکھیڈے سٹیڈیم تک پریڈ ہوئی۔ اس پریڈ کو دیکھنے اور اس میں شرکت کے لیے ہزاروں لوگ میرین ڈرائیو پر پہنچے تھے‘‘۔
وہیں حالیہ خبروں کے مطابق، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی رہائی کو لے کر اسلام آبا میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ وہیں اس اتحجاج میں کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے اور متعدد زخمی ہیں۔ اس کے علاوہ تقریبا ایک ہزار لوگوں کو ہراست میں لیا گیا ہے۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔
پاکستان کی نیوز ویب سائٹ ڈان کی 2 دسمبر کی خبر کے مطابق،’اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پیر کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور دیگر 93 افراد کے وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے ہونے والے احتجاج سے متعلق کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے‘۔ اس معاملہ سے متعلق مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان سے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور انہوں نے ہمیں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ، عمران خان کے حامیوں کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے، لیکن اب وہ ختم ہو چکے ہیں۔
اب باری تھی گمراہ کن پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کی جا رہی تصویر کا اسلام آباد میں عمران خان کی رہائی کو لے کر ہوئے احتجاجی مظاہروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ اس وقت کی فوٹو ہے جب جولائی 2024 میں ٹی- 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ممبئی کے مرین ڈرائیو پر بھارتیا کرکٹ ٹیم نے ’وکٹری پریڈ‘ کی تھی۔
- Claim Review : عمران خان کی رہائی کو لے کر اسلام آباد میں حالیہ روز ہوئے مظاہرے کی بتاتے ہوئے پھیلا رہے ہیں۔
- Claimed By : FB User- Ishfaque Offical
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











