فیکٹ چیک: اے آئی بی شو پر عامر خان کی پرانی کلپ ‘انڈیاز گوٹ لیٹنٹ’ تنازعہ سے جوڑکر کی جا رہی شیئر
وشواس نیوز نے چھان بین کی تو پتہ چلا کہ یہ ویڈیو 2015 کا ہے، جب عامر خان نے ‘یوتھ فار گورننس 2015’ ایونٹ میں شرکت کی تھی اور اس دوران انہوں نے یہ تمام باتیں اے آئی بی ناک آؤٹ شو کے بارے میں کہی تھیں۔ اب کچھ لوگ اسی ویڈیو کو حالیہ کہہ کر اور اسے ‘انڈیاز گوٹ لیٹنٹ’ سے جوڑ کر وائرل کر رہے ہیں۔ ویڈیو کا موجودہ حالات سے کوئی تعلق نہیں۔
- By: Jyoti Kumari
- Published: Feb 20, 2025 at 06:01 PM
- Updated: Feb 21, 2025 at 06:44 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ یوٹیوب شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں قابل اعتراض ریمارکس پر جاری تنازع کے درمیان اداکار عامر خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں عامر خان شو کے دوران کیے گئے نامناسب تبصروں کے خلاف احتجاج کرتے نظر آ رہے ہیں۔ صارفین اس ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس ویڈیو میں عامر خان ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں رنویر الہ آبادیہ کی جانب سے کیے گئے قابل اعتراض تبصرہ پر ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ویڈیو کو حالیہ کے طور پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
وشواس نیوز نے چھان بین کی تو پتہ چلا کہ یہ ویڈیو 2015 کا ہے، جب عامر خان نے ’یوتھ فار گورننس 2015‘ ایونٹ میں شرکت کی تھی اور اس دوران انہوں نے یہ تمام باتیں اے آئی بی ناک آؤٹ شو کے بارے میں کہی تھیں۔ اب کچھ لوگ اسی ویڈیو کو حالیہ کہہ کر اور اسے ‘انڈیاز گوٹ لیٹنٹ’ سے جوڑ کر وائرل کر رہے ہیں۔ ویڈیو کا موجودہ حالات سے کوئی تعلق نہیں۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
انسٹاگرام پیج نے 13 فروری 2025 کو وائرل ہونے والی ویڈیو کو شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا، “عامر خان نے انڈائریکٹ انڈیاز گاٹ لیٹنٹ شو اور رنویر الہبادیہ کے بارے میں بات کیا۔‘‘۔
پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔

پڑتال
وائرل ویڈیو کی چھان بین کے لیے، ہم نے ویڈیو کے اسکرین شاٹس لیے اور انہیں گوگل لینز کے ذریعے تلاش کیا۔ ہمیں یہ ویڈیو مووی ٹاکیز نامی آفیشئل یوٹیوب چینل پر ملی۔ 11 فروری 2015 کو اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، عامر خان ویڈیو میں اے آئی بی روسٹ شو کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
ہمیں ویب سائٹ این ڈی ٹی وی ڈاٹ کام پر ویڈیو سے متعلق خبر ملی۔ یہ رپورٹ 11 فروری 2015 کو شائع ہوئی تھی۔ دی گئی معلومات کے مطابق ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران عامر خان نے اے آئی بی شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ روسٹ ابھی تک نہیں دیکھا۔ لیکن کچھ کلپس دیکھے ہیں اور اپنے دوستوں کرن جوہر اور ارجن کپور سے شو کے بارے میں سنا ہے۔ انہیں بالکل پسند نہیں آیا۔ انہوں نے اس طرح کی گالی گلوچ کے استعمال کو پرتشدد قرار دیا ہے۔
تلاش کے دوران ہمیں 1 جولائی 2021 کو دینک جاگرن کی ویب سائٹ پر شائع ہوئی وائرل ویڈیو سے متعلق خبریں بھی ملیں۔
شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، عامر خان 2015 میں اے آئی بی ناک آؤٹ شو سے بہت ناراض تھے۔ انہوں نے شو کو پرتشدد قرار دیا تھا۔ عامر نے کہا کہ انہوں نے کرن جوہر اور ارجن کپور کو ڈانٹا اور کہا کہ میں ان سب سے متاثر نہیں ہوں۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔
امر اجالا پر 11 فروری 2025 کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق شو انڈیاز گاٹ لیٹنٹ پر فحش تبصروں کی وجہ سے ہر کوئی چونک گیا۔ اس کے بعد کئی شکایات بھی درج ہوئیں اور یوٹیوب سے ویڈیوز بھی ہٹا دی گئیں۔
وائرل ویڈیو سے متعلق دیگر رپورٹس یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
وائرل ویڈیو سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ویڈیو کو دینک جاگرن میں بالی ووڈ کوور کرنے والی سینئر صحافیہ سمیتا سریواستو کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کلپ بہت پرانا ہے۔ اس میں عامر خان کسی اور شو کی بات کر رہے ہیں۔
آخر کار ہم نے ویڈیو شیئر کرنے والے صارف کا اکاؤنٹ اسکین کیا۔ صارف زیادہ تر تفریح سے متعلق پوسٹس شیئر کرتا ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے چھان بین کی تو پتہ چلا کہ یہ ویڈیو 2015 کا ہے، جب عامر خان نے ‘یوتھ فار گورننس 2015’ ایونٹ میں شرکت کی تھی اور اس دوران انہوں نے یہ تمام باتیں اے آئی بی ناک آؤٹ شو کے بارے میں کہی تھیں۔ اب کچھ لوگ اسی ویڈیو کو حالیہ کہہ کر اور اسے ‘انڈیاز گوٹ لیٹنٹ’ سے جوڑ کر وائرل کر رہے ہیں۔ ویڈیو کا موجودہ حالات سے کوئی تعلق نہیں۔
- Claim Review : عامر خان نے 'انڈیاز گوٹ لیٹنٹ' تنازعہ پر کمینٹ کیا ہے۔
- Claimed By : insta page- theindianadda
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











