فیکٹ چیک: اداکار وجے نے نہیں قبول کیا اسلام، افطار پارٹی میں شامل ہونے کا ویڈیو فرضی دعوی سے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہے دعوی فرضی ہے۔ اداکار وجے نے اسلام قبول نہیں کیا ہے۔ یہ ویڈیو تمل ناڈو میں ہوئے افطار پارٹی کی ہے۔ اسی موقع کے ویڈیو کو غلط دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Mar 15, 2025 at 03:55 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ساؤتھ فلم انڈسٹری کے اداکار وجے کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں انہیں اسلامک ٹوپی پہنے روزہ افطار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ وجے نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اپنا پہلا روزہ رکھا ہے۔ اور یہ اسی کا ویڈیو ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہے دعوی فرضی ہے۔ اداکار وجے نے اسلام قبول نہیں کیا ہے۔ یہ ویڈیو تمل ناڈو میں ہوئے افطار پارٹی کی ہے۔ اسی موقع کے ویڈیو کو غلط دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’بھارت کے سب سے مشہور فلمی اداکار نے اسلام قبول کرلیا ۔اور کل پہلا روزہ رکھا‘‘۔
پوسٹ کے آکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے اداکار وجے سے اسلام قبول کئے جانے سے متعلق نیوز سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں ایسی کوئی خبر نہیں ملی۔ اگر ایسی کسی بھی خبر میں حقیقت ہوتی تو یہ سرخیوں میں موجود ہوتی۔ لیکن ایسی کوئی نیوز کسی بھی قابل یقین میڈیا پلیٹ فارم پر نہیں ملی۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے وائرل ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ایک یوٹیوب چینل ’ایم ایس ٹاکیز‘ پر اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو 7 مارچ 2025 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ وہیں دی گئی معلومات کے مطابق، تھلاپتی وجے نے ایک افطار پارٹی میں شرکت کی۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں ہندوستان ٹائمس کی ویب سائٹ پر اس معاملہ سے متعلق خبر ملی۔ یہاں خبر میں دی گئی معلومات کے مطابق، ’جلد ہی اپنی پارٹی کے ساتھ سیاست میں داخل ہونے والے اداکار وجے نے جمعہ کو چنئی میں ایک افطار کی میزبانی کی۔ اداکار نے اسلامک ٹوپی پہنی اور حاضرین کے ساتھ بیٹھ کر رمضان میں روزہ افطار کرنے سے پہلے نماز میں حصہ لیا‘۔ مکمل خبر یہاں پڑھیں۔
مزید سرچ کئے جانے پر ہمیں ٹائمس آف انڈیا کی ایک خبر ملی۔ خبر دی گئی معلومات کے مطابق، ‘اداکار اور سیاست دان وجے کے خلاف چنئی پولیس کمشنر کے دفتر میں ایک شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے حالیہ افطار تقریب کے دوران مسلمانوں کی توہین کی۔ تمل ناڈو سنت جماعت نے یہ شکایت درج کرواتے ہوئے مذہبی رسومات سے غیر متعلق افراد کی شرکت پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا‘۔؎
وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھ دینک جاگرن میں انٹرٹیمنٹ کوور کرنے والی سینئر صحافیہ سمیتا سریواستو سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ، یہ ویڈیو افطار پارٹی کا ہے وجے نے اسلام قبول نہیں کیا ہے۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کا تعلق پاکستان سے ہے۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہے دعوی فرضی ہے۔ اداکار وجے نے اسلام قبول نہیں کیا ہے۔ یہ ویڈیو تمل ناڈو میں ہوئے افطار پارٹی کی ہے۔ اسی موقع کے ویڈیو کو غلط دعوی کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔
- Claim Review : وجے نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اپنا پہلا روزہ رکھا ہے۔
- Claimed By : فیس بک صارف: مرزغن نیوز
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











