فیکٹ چیک: شیکاگو میں ہوئے تبلیغی اجتماع کے ویڈیو کو کیا جا رہا پٹنہ کے ’وقف بچاؤ- دستور بچاؤ’ کانفرینس سے جوڑ کر وائرل
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔اس ویڈیو کا گزشتہ روز پٹنہ میں ہوئے ’وقف بچاؤ- دستور بچاؤ کانفرینس’ سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ یہ ویڈیو حال ہی شیکاگو میں ہوئے تبلیغی جماعت کے اجتماع کا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jul 4, 2025 at 05:39 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک جگہ پر بہت سی بھیڑ کو بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو پٹنہ میں ہوئے وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرینس میں شامل ہونے کے لئے ریلوے اسٹیشن پر موجود لوگوں کا ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔اس ویڈیو کا گزشتہ روز پٹنہ میں ہوئے ’وقف بچاؤ- دستور بچاؤ کانفرینس’ سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ یہ ویڈیو حال ہی شیکاگو میں ہوئے تبلیغی جماعت کے اجتماع کا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’لوگوں کا اژدہام پٹنہ ریلوے اسٹیشن کل 29 جون کو دستور بچاؤ وقف بچاؤ کانفرنس میں شرکت کے لئے آتے ہوئے فرزندانِ توحید‘‘۔
پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔
پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلےہم نے ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں اسی جگہ کا ایک ویڈیو ایک فیس بک پیج پر 28 جون 2025 کو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق، یہ شیکاگو میں ہوئے اجتماع کا ویڈیو ہے۔
اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں اسی فیس بک پیج ’لندن ٹو نظام الدین’ نام کے پیج پر شیکاگو اجتماع کی ایک بھی کئی ویڈیو اور تصاویر ملیں جو وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی ہیں۔
وائرل ویڈیو والے منظر سے ملتی جلتی تصاویر ایک دیگر پیج پر بھی 30 جون کو شیکا کے حوالے سے اپلوڈ کی ہوئی ملی۔

تبلیغ نیوز 24 ڈاٹ کام پر دی گئی معلومات کے مطابق، ’عالمی اجتماع یو ایس اے 2025 ڈونلڈ ای سٹیفنز کنونشن سینٹر شکاگو میں ہوگا‘‘۔
گوگل میپس پر ہم نے ڈونلڈ ای سٹیفنز کنونشن سینٹر شکاگو سرچ کیا۔ یہاں بھی ہمیں وائرل ویڈیو والی جگہ سے ملتی جلتی تصاویر دیکھنے کو ملیں۔
انقتلاب کی 30 جون کی خبر کے مطابق، ’اتوار کو پرسنل لاء بورڈ اور امارت شرعیہ کے زیر اہتمام پٹنہ کے گاندھی میدان میں ’وقف بچاؤ- دستور بچاؤ‘ کانفرنس کے ذریعہ مودی حکومت کے وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف پُر زور صدائے احتجاج بلند کی گئی۔ ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے اس احتجاج میں شرکت کی‘۔
تحقیقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے وشواس نیوز نے پٹنہ یونٹ کے دینک جاگرن کے سینئر صحافی ایم مانی سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو پٹنہ ریلوے اسٹیشن کا نہیں ہے۔ اور نا ہی اس ویڈیو کا تعلق گزشتہ روز ہوئے وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرینس سے ہے۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کو 730 لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی گمراہ کن ہے۔اس ویڈیو کا گزشتہ روز پٹنہ میں ہوئے ’وقف بچاؤ- دستور بچاؤ کانفرینس’ سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ یہ ویڈیو حال ہی شیکاگو میں ہوئے تبلیغی جماعت کے اجتماع کا ہے۔
- Claim Review : یہ ویڈیو پٹنہ میں ہوئے وقف بچاؤ، دستور بچاؤ کانفرینس میں شامل ہونے کے لئے ریلوے اسٹیشن پر موجود لوگوں کا ہے۔
- Claimed By : FB User- Abu Abdullah
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











