فیکٹ چیک: بانہال کرکٹ گراؤنڈ اور جموں۔سری نگر نیشنل ہائی وے کی یہ تصویر اصل نہیں اے آئی ہے
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ہونے والا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ بانہال کرکٹ گراؤنڈ اور جموں۔سری نگر نیشنل ہائی وے کی اس تصویر کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Sep 12, 2025 at 02:36 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ بانہال کرکٹ گراؤنڈ اور جموں۔سری نگر نیشنل ہائی وے کی تصویر ہے۔ اس فوٹو کئی سوشل میڈیا صارفین مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کر رہے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ہونے والا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ بانہال کرکٹ گراؤنڈ اور جموں۔سری نگر نیشنل ہائی وے کی اس تصویر کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
وائرل تصویر کو 11 ستمبر کو شیئر کرتے ہوئے فیس بک پیج آئی لو پونچ جموں و کشمیر نے کیپشن میں لکھا، ’’بانہال کرکٹ گراؤنڈ اور جموں۔سری نگر نیشنل ہائی وے کا دلکش منظر‘‘۔
پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔

پڑتال
اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں اسی منظر کی ویڈیو وید تعظیم نام کے ایک ٹرویل فوٹوگرافر کے انسٹاگرام ہینڈل پر اپلوڈ کی ہوئی ملی۔ دی گئی معلومات کے مطابق یہ بانہال اسٹیڈئم ہے۔

بانہال اسٹیڈئم کا یہ ویڈیو ہمیں اور بھی کئی یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر اپلوڈ کیا ہوا ملا۔
پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے اس فوٹو کو اے آئی تصاویر کا پتہ لگانے والے ٹول ہائیو ٹول پر اپلوڈ کیا۔ اس ٹول نے تصویر کے اے آئی بننے کا 99.9 فیصد امکان ظاہر کیا۔

ہم نے ایک اور ٹول سائٹ انجن کا بھی استعمال کرتے ہوئے تصویر کو دوبارہ تلاش کیا۔ اس ٹول نے تصویر کے اے آئی بننے کا 99 فیصد امکان بھی ظاہر کیا۔

نیچے دئے گئے کولاج میں صاف طور پر اصلی منظر اور اے آئی تصاویر کے درمیان فرق کو دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل تصویر سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے ہمارے ساتھی دینک جاگرن جموں و کشمیر کے انچارج نوین نواز سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ تصویر بانہال اسٹیڈئم کی ہے لیکن اصلی نہیں ہے۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج آئی لو پونچ جموں و کشمیر کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو 96 ہے ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ہونے والا دعویٰ گمراہ کن ہے۔ بانہال کرکٹ گراؤنڈ اور جموں۔سری نگر نیشنل ہائی وے کی اس تصویر کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔
- Claim Review : یہ بانہال کرکٹ گراؤنڈ اور جموں۔سری نگر نیشنل ہائی وے کی تصویر ہے۔
- Claimed By : FB Page- I Love My Poonch jammu kashmir
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











