فیکٹ چیک: مکیش کھنا نے نہیں کیا رام مندر اور شرڈی سائی کو لے کر یہ ایکس پوسٹ، فرضی دعوی پھر سے وائرل
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں اس پوسٹ کو فرضی پایا۔ خود مکیش کھنہ نے بھی تصدیق کی تھی کہ انہوں نے ایکس پر اس طرح کی کوئی پوسٹ نہیں کی ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Dec 16, 2025 at 06:23 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ میڈیا پر ایک بار پھر اداکار مکیش کھنہ کے نام سے ایک ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پوسٹ کا اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مکیش کھنہ نے ایکس پر لکھا ہے کہ شرڈی سائیں ٹرسٹ نے رام مندر کی تعمیر کے لیے پیسے دینے سے انکار کر دیا ہے۔
وشواس نیوز اس پوسٹ کی پہلے بھی ایک بار جانچ کر چکا ہے۔ اپنی جانچ میں ہم نے اس پوسٹ کو فرضی پایا تھا۔ خود مکیش کھنہ نے بھی تصدیق کی تھی کہ انہوں نے ایکس پر اس طرح کی کوئی پوسٹ نہیں کی ہے۔
کیا ہو رہا ہے وائرل؟
فیس بک یوزر نے 16 دسمبر 2025 کو وائرل اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ یہ اسکرین شاٹ ایک ایکس پوسٹ کا ہے، جس میں مکیش کھنہ کی تصویر اور یوزر نیم میں مکیش کھنہ لکھا ہوا ہے۔ ایکس پوسٹ میں لکھا ہے، “رام مندر کو چندہ نہ دینے کی وجہ ‘سائیں ٹرسٹ’ نے خود کو ‘ہندوؤں سے الگ’ بتایا۔ جبکہ اس ٹرسٹ کی کل جائیداد ہندوؤں کی عطا ہے اور ہندوؤں سے خود کو الگ بتانا کیا دھوکہ نہیں ہے؟؟؟”
پوسٹ کے آرکائیو لنک کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

پڑتال
وائرل دعویٰ اس سے پہلے بھی وائرل ہو چکا ہے۔ اُس وقت بھی وشواس نیوز نے اس کی جانچ کی تھی اور اسے فرضی پایا تھا۔ وائرل دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے ہم نے مکیش کھنہ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کو سرچ کیا۔ وہاں ہمیں اس طرح کی کوئی پوسٹ نہیں ملی تھی۔ ایک بار پھر اس اکاؤنٹ کی جانچ کی گئی، مگر یہاں بھی ایسی کوئی حالیہ پوسٹ نہیں ملی۔
اکتوبر 2024 میں کی گئی جانچ کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ وائرل اسکرین شاٹ میں دکھائی دینے والی یوزر آئی ڈی پوری طرح لکھی ہوئی نہیں تھی۔ متعلقہ کی ورڈز کو گوگل پر سرچ کرنے سے معلوم ہوا کہ یہ اسکرین شاٹ سال 2021 سے ہی سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ اُس وقت بھی کئی یوزرز نے اسے شیئر کیا تھا اور ان پوسٹس میں آئی ڈی دکھائی دے رہی تھی۔ جب ہم نے اس آئی ڈی کو سرچ کیا تو ایک ایکس اکاؤنٹ ملا۔ تاہم، اس اکاؤنٹ کی تمام پوسٹس کی جانچ کرنے پر وہاں ایسا کوئی وائرل پوسٹ نہیں ملا۔ اس کے علاوہ ویب آرکائیو ٹول کی مدد سے بھی ہم نے اس اکاؤنٹ کی پرانی ایکس پوسٹس کو کھنگالا، مگر وہاں بھی اس طرح کی کوئی پوسٹ موجود نہیں تھی۔
اس سے پہلے اکتوبر 2024 میں جب یہ پوسٹ وائرل ہوئی تھی تو مزید معلومات کے لیے ہم نے مکیش کھنہ سے رابطہ کیا تھا۔ انہوں نے ہمیں بتایا تھا، “وائرل دعویٰ غلط ہے۔ میں نے ایسا کوئی ایکس پوسٹ نہیں کیا ہے۔ یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے۔”
اب باری تھی فرضی پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک یوزر کی سوشل اسکیننگ کی۔ ہمیں معلوم ہوا کہ یہ یوزر ہریانہ کا رہنے والا ہے اور اسے ساڑھے سات ہزار لوگ فالو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں اس پوسٹ کو فرضی پایا۔ خود مکیش کھنہ نے بھی تصدیق کی تھی کہ انہوں نے ایکس پر اس طرح کی کوئی پوسٹ نہیں کی ہے۔
- Claim Review : شرڈی سائیں ٹرسٹ نے رام مندر کی تعمیر کے لیے پیسے دینے سے انکار کر دیا ہے۔
- Claimed By : fb user- Chanchal Singh Takuli
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











