X
X

فیکٹ چیک: اے آئی سے تیار کئے گئے ویڈیو کو کیا جا رہا ایران حملے کا بتاتے ہوئے وائرل

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو لے کر سمندر میں دھماکہ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں سمندر کے اندر زوردار دھماکہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Jun 25, 2025 at 05:21 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو لے کر سمندر میں دھماکہ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں سمندر کے اندر زوردار دھماکہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو ایران کا اسرائیل پر کئے گئے حملےکا ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل کیا جا رہا دعوی فرضی ہے۔ وائرل ہو رہا ویڈیو آرٹیفیشیئل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ اے آئی سے ایڈیٹ کئے گئے ویڈیو کو فرضی دعوی کےساتھ ایران- اسرائیل سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

وائرل پوسٹ میں کیا ہے؟

وائرل پوسٹ کو 18 جون کو شیئر کرتے ہوئے فیس بک صارف ’عاشق حسین عاشق’ نے لکھا، “ایران‘‘۔

پوسٹ کے آرکائیو ورژن کو یہاں دیکھیں۔

پڑتال

اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے سب سےپہلے ہم نے ویڈیو کو گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو بلی لی نام کے انسٹاگرام ہینڈل پر 24 جون کو اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے کمینٹ میں اسے بہت سے لوگوں نے اے آئی بتایا۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں اصل ویڈیو لافاسورس نام کے ایک یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہوا ملا۔

یہاں ویڈیو کو 3 جون کو اپلوڈ کیا گیا ہے وہیں ویڈیو سے متعلق معلومات کے مطابق، بم دھماکہ کا یہ ویڈیو اے آئے سے تیار کیا گیا ہے۔

وہیں اس چینل پر دی گئی جانکاری کے مطابق، مذکورہ چینل پر اے آئی ویڈیو کو اپلوڈ کیا جاتا ہے۔ مزید تفصیل یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

وہیس اس چینل پر ہمیں اور بھی کئی وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے ویڈیو ملے، جنہیں دھماکے کی تھیم پر ہی تیار کیا گیا تھا۔

پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور کو چیک کرنے والے ٹول ہائیو ماڈریشن پر اپ لوڈ کیا۔ اس میں اےآئی کے ذریعے تصویر بننے کا امکان 99.5 فیصد پایا گیا۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے اے آئی اظہر مچاوے سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ اصلی نہیں بلکہ اے آئی سے ایڈیٹ کیا گیا ویڈیو ہے۔

اسرائل- حماس جنگ کے دوران وائرل ہوئی گمراہ کن پوسٹ کا وشواس نیوز نے وقتا- فوقتا فیکٹ چیک کیا ہے۔ ہمارے اردو کے فیکٹ چیک یہاں پڑھے جا سکتے ہیں۔

اب باری تھی اے آئی تصویر کو شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ صارف کے تقریبا 64 ہزار فالوورز ہیں۔

  • Claim Review : یہ ویڈیو ایران کا اسرائیل پر کئے گئے حملےکا ہے۔
  • Claimed By : FB User- Ashiq Hussain Ashiq
  • Fact Check : جھوٹ‎

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later