فیکٹ چیک: دبئی کے برج خلیفہ میں نہیں لگی آگ، وائرل ویڈیو اے آئی سے بنا ہے
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ہونے والا دعویٰ فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹولز کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ صارفین جھوٹے دعووں کے ساتھ اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز پھیلا رہے ہیں۔
- By: Jyoti Kumari
- Published: Feb 17, 2025 at 06:26 PM
نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک اونچی عمارت کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین اس ویڈیو کو حقیقی سمجھ کر شیئر کر رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو برج خلیفہ میں لگی آگ کی ہے۔
وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل ہونے والا دعویٰ فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹولز کی مدد سے بنائی گئی ہے۔ صارفین جھوٹے دعووں کے ساتھ اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز پھیلا رہے ہیں۔
کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟
انسٹاگرام صارف نے (آرکائیو لنک) نے وائرل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، “دبئی برج خلیفہ میں آگ‘‘۔

فیس بک صارف اوم پرکاش لودھی راجپوت (آرکائیو لنک) نے وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’برج خلیفہ میں آگ لگ گئی‘‘۔
پڑتال
وائرل ویڈیو کی چھان بین کے لیے، ہم نے پہلے گوگل پر متعلقہ کی ورڈ کے ساتھ سرچ کیا۔ ہمیں وائرل دعوے سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں ملی۔ اگر ایسا کوئی حادثہ ہوتا تو اس سے جڑی خبریں میڈیا اداروں کی سرخیوں میں ہوتیں۔
تحقیقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، ہم نے برج خلیفہ کے سوشل میڈیا ہینڈلز کو تلاش کیا۔ ہمیں یہاں بھی وائرل ویڈیو سے متعلق کوئی پوسٹ نہیں ملی۔
اپنی تحقیقات میں مزید، ہم نے ویڈیو کے اسکرین شاٹس نکالے اور ان تصاویر کو اے آئی کا پتہ لگانے والے ملٹی میڈیا انسپکشن ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے تلاش کیا۔ ہم نے ویڈیو کو ہائیو ماڈریشن ٹول پر اپ لوڈ کیا۔ اس ٹول نے اے ائی کے ذریعہ پہلی تصویر بننے کے 84 فیصد اور دوسری تصویر کے 90 فیصد امکان ظاہر کیا۔

ہم نے سائٹ کے انجن ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے بھی ویڈیو کی اسکرین گریب کو بھی تلاش کیا۔ یہاں تصویر 92 فیصد اے آئی کردہ بتائی گئی۔

ہم نے اے آئی ٹول ڈی کاپی پر اس تصویر کو اپلوڈ کیا۔ اس ٹول نے بتایا کہ 98 فیصد تصاویر اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

ہم نے ویڈیو کو اے آئی ماہر اظہر مچوے کے ساتھ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ویڈیو اے آئی سے بنائی گئی ہے۔ یہ اصل منظر نہیں ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے لوگ بھی عجیب لگ رہے ہیں۔
وشواس نیوز ویب سائٹ پر اے آئی سیکشن میں اے آئی اور ڈیپ فیک سے متعلق فیکٹ چیک رپورٹس پڑھی جا سکتی ہیں۔
آخر میں ہم نے ویڈیو شیئر کرنے والے انسٹاگرام صارف کا پروفائل اسکین کیا۔ پتہ چلا کہ اس صارف کو 1,221 لوگ فالو کرتے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ برج خلیفہ میں آگ لگنے کا دعویٰ کرنے والا وائرل ویڈیو اصلی نہیں ہے۔ ویڈیو مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ اسے اصلی سمجھ کر جھوٹے دعوے کے ساتھ پھیلایا جا رہا ہے۔
- Claim Review : یہ ویڈیو برج خلیفہ میں لگی آگ کی ہے۔
- Claimed By : Insta User- anaya__queen__786
- Fact Check : جھوٹ
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











