فیکٹ چیک: رونالڈو اور جارجینا کی کربلا زیارت کی یہ تصاویر اصل نہیں اے آئی سے بنی ہیں
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ہونے والا دعویٰ غلط ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی وائرل ہو رہی یہ تصاویر اصل نہیں ہیں بلکہ انہیں اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے بنیا گیا ہے۔ اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ان تصاویر کو اصل سمجھ کر جھوٹے دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
- By: Umam Noor
- Published: Jan 14, 2025 at 06:40 PM
نئی دہلی (وصاف نیوز)۔ کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کی کچھ تصاویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہیں۔ وائرل ہونے والی ان تصاویر میں رونالڈو کو سیاہ رنگ کا کرتہ پائجامہ اور ٹوپی میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ جارجینا برقعہ پہنے نظر آ رہی ہیں۔ اس کولاج کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ رونالڈو اور جارجینا کربلا میں زیارت کرنے پہنچے ہیں۔
وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ہونے والا دعویٰ غلط ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی وائرل ہو رہی یہ تصاویر اصل نہیں ہیں بلکہ انہیں اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے بنیا گیا ہے۔ اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ان تصاویر کو اصل سمجھ کر جھوٹے دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
وائرل پوسٹ میں کیا ہے؟
فیس بک صارف ‘ذاکر اقتدار عارف ڈھنڈو’ (آرکائیو لنک) نے 9 جنوری 2025 کو اس کولاج کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’رونالڈو اور ان کی اہلیہ زیارت پر ہیں‘‘۔

پڑتال
اپنی تحقیقات شروع کرتے ہوئے، سب سے پہلے ہم نے نیوز سرچ کیا۔ سرچ کرنے پر ہمیں اس سے متعلق کوئی خبر نہیں ملی۔
اپنی پڑتال کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے وائرل ہو رہی ان تصاویر کو غور سے دیکھا۔ پہلی تصویر میں ہمیں ‘گروک‘ نام کا لوگو دیکھا۔ گوگل سرچ کرنے پر، گروک نام کی ایک ویب سائٹ ملی۔ اس میں دی گئی معلومات کے مطابق، یہ اے آئی ٹول ہے جسے ایکس اے آئی نے تیار کیا ہے۔ اس ٹول سے اے آئی تصاویر بھی بنائی جا سکتی ہیں۔
اس بنیاد پر، ہم نے اپنی تحقیقات کو آگے بڑھایا اور گوگل لینز کے ذریعے ان تصاویر کو تلاش کیا۔ سرچ کے دوران، ہمیں یہ تصاویر ایک انسٹاگرام ہینڈل پر اپ لوڈ کی ہوئی ملی۔ ان تمام تصاویر میں ‘گروک’ کا لوگو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
انسٹاگرام ہینڈل کے پروفائل میں دی گئی بائیو کے مطابق، وہ ایک اے آئی آرٹسٹ ہیں۔ اس پروفائل پر، ہمیں رونالڈو کی کئی اے آئی سے تیار کردہ تصاویر ملیں۔
اپنی تحقیقات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے اے آئی پر مبنی ملٹی میڈیا انسپکشن ٹول کا استعمال کرتے ہوئے وائرل تصاویر کا ایک ایک کرکے سرچ کیا۔
پہلی تصویر
پہلی تصویر ہم نے ہائیو ماڈریشن پر اپ لوڈ کیا۔ اس ٹول میں تصویر کے اے آئی بننے کا امکان 97.1 فیصد بتایا گیا۔

دوسری تصویر
ہم نے اے آئی امیج ڈیٹیکشن ٹول کا استعمال کرتے ہوئے کولاج میں استعمال کی گئی دوسری تصویر کو سرچ کیا۔ اس ٹول میں تصویر 86.35 فیصد اے آئی جنریٹ ہوئی بتائی۔

ہائیو ماڈرشین ٹول پر حاصل کردہ نتائج کے مطابق، یہ تصویر 99.4 اے آئی جنریٹڈ ہے۔

تیسری تصویر
ہم نے کولاج میں استعمال ہونے والی تیسری تصویر ڈی کاپی ڈاٹ اے آئی ٹول پر اپ لوڈ کی۔ حاصل کردہ نتائج کے مطابق 97.23 فیصد تصویر اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔

ہم نے وائرل پوسٹ کو اے آئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں کام کرنے والے ایک محقق اظہر مچوے کو بھیجا۔ انہوں نے تصویروں کو اے آئی سے تیار کردہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تصاویر اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہیں۔
اب باری تھی فرضی پوسٹ شیئر کرنے والے فیس بک صارف کی سوشل اسکین کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ مذکورہ صارف کے فیس بک پر تقریباً 4 ہزار دوست ہیں۔ وہیں 115 لوگ فالو کر رہے ہیں۔
نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی جانچ میں پایا کہ وائرل دعویٰ غلط ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا کی یہ تصاویر حقیقی نہیں ہیں بلکہ اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہیں۔
- Claim Review : رونالڈو اور جارجینا کربلا میں زیارت کرنے پہنچے ہیں۔
- Claimed By : FB User- Zakir Iqtadar Arif Dhundo
- Fact Check : گمراہ کن
مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں
سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔











