X
X

فیکٹ چیک: ٹرین حملے کے 2022 کے ویڈیو کو کیا جا رہا بلچوستان میں ہوئے حالیہ ٹرین ہائجیک سے جوڑ کر وائرل

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کا بلوچستان میں حالیہ ہوئے ٹرین ہائی جیکنگ معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو سال 2022 سے انٹرنیٹ پر بلوچ لبریشن آرمی کے ٹرین حملے کے حوالے سے موجود ہیں۔ حالاںکہ پرانے ویڈیو کو موجودہ بتاتے ہوئے گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔

  • By: Umam Noor
  • Published: Mar 13, 2025 at 04:14 PM

نئی دہلی (وشواس نیوز)۔ پاکستان کے بلوچستان میں ایک ٹرین کو ہائی جیک کرتے ہوئے کئی مسافروں کو یرغمال بنا لیا گیا۔ یہ ہائی جیکنگ بلوچ باغیوں کی جانب سے کی گئی۔ اب اسی بیچ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک ٹرین میں ہوئے دھماکہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین دعوی کر رہے ہیں کہ یہ بلوچستان ٹرین ہاجیکنگ اور اس پر ہوئے حملہ کا حالیہ ویڈیو ہے۔

وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کا بلوچستان میں حالیہ ہوئے ٹرین ہائی جیکنگ معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو سال 2022 سے انٹرنیٹ پر بلوچ لبریشن آرمی کے ٹرین حملے کے حوالے سے موجود ہیں۔ حالاںکہ پرانے ویڈیو کو موجودہ بتاتے ہوئے گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔

کیا ہے وائرل پوسٹ میں؟

فیس بک صارف نے وائرل پوسٹ (آرکائیو) کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’افسوسناک خبر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس صوبہ بلوچستان کے علاقے بولان دہشت گردوں کا حملہ۔ ٹرین کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا کر 100 سے زائد مخصوص مسافروں کو اغواء کر لیا گیا۔ ذرائع‘‘۔

پڑتال

پاکستانی نیوز ویب سائٹ ڈان کی 13 مارچ کی خبر کے مطابق، یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جب کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین اور 440 مسافروں کو لے کر بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے باغیوں نے حملہ کر دیا۔ انہوں نے ٹرین پر فائرنگ کی اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا، جس سے سیکورٹی فورسز نے دو دن تک جاری رہنے والی کارروائی شروع کی۔ بدھ کی شام، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی کہ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، حملے کی جگہ پر موجود 33 باغیوں کو بے اثر کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ہائی جیکنگ میں 21 مسافر اور فرنٹیئر کور کے چار اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تاہم آخری ریسکیو مرحلے کے دوران یرغمالیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ مکمل خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

خبروں کے مطابق، بلوچ لبریشن آرمی نے پاکستان ٹرین حملہ کی ایک ویڈیو فوٹیج بھی جاری کی ہے۔ اس فوٹیج کو دی گارجیئن کے یوٹیوب چینل پر دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو سے جڑی اپنی پڑتال کو شروع کرتے ہوئے ہم نے ویڈیو کے کی فریمس نکالے اور انہیں گوگل لینس کے ذریعہ سرچ کیا۔ سرچ کئے جانے پر ہمیں یہ ویڈیو ایک ایکس ہینڈل پر شیئر کیا ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کو 15 مارچ 2022 کو شیئر کیا گیا ہے۔ یہاں ویڈیو کو بلوچستان لبریشن آرمی کے حملہ کا بتایا گیا۔

https://twitter.com/Aryan_warlord/status/1514929527381970951

سرچ میں ہمیں ایک دیگر ایکس ہینڈل پر بھی وائرل ویڈیو 15 اپریل 2022 کو شیئر کیا ہوا ملا۔ یہاں بھی ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق ، ٹریٹ پر ہوئے حملے کی اس فوٹیج کو بی ایل اے نے ریلیز کیا ہے۔

اسی بنیاد پر ہم نے اپنی پڑتال کو آگے بڑھایا اور ہمیں یہ ویڈیو ایک ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا ہوا ملا۔ یہاں ویڈیو کے ساتھ دی گئی تفصیلی معلومات کے مطابق، ’بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ایک فوٹیج جاری کی ہے۔ اس فوٹیج میں ایک ٹرین پر دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے حملے کو دکھایا گیا ہے۔ گروپ نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ 18 جنوری 2022 کو پاکستانی فوجیوں کو لے جانے والی ٹرین پر کیا گیا تھا‘۔

اس سال ہوئے بی ایل اے کے ٹرین کے حملہ کی فیٹیج کا اسکرین شاٹ اور سال 2022 کے حملے کا اسکرین شاٹ نیچے دئے گئے کولاج میں دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل پوسٹ سے متعلق تصدیق کے لئے ہم نے پاکستان سے صحافی عادل علی سے رابطہ کیا اور وائرل پوسٹ ان کے ساتھ شیئر کی۔ انہوں نے ہمیں تصدیق دیتے ہوئے بتایا کہ وائرل ویڈیو کا حالیہ بلوچستان ٹرین ہائجیک سے تعلق نہیں ہے۔

اب باری تھی فرضی پوسٹ کو شیئر کرنے والے فیس بک پیج کی سوشل اسکیننگ کرنے کی۔ ہم نے پایا کہ اس پیج کو دو ہزار لوگ فالوو کرتے ہیں۔ وہیں اسے پاکستان سے چلایا جاتا ہے۔

نتیجہ: وشواس نیوز نے اپنی پڑتال میں پایا کہ وائرل ویڈیو کا بلوچستان میں حالیہ ہوئے ٹرین ہائی جیکنگ معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو سال 2022 سے انٹرنیٹ پر بلوچ لبریشن آرمی کے ٹرین حملے کے حوالے سے موجود ہیں۔ حالاںکہ پرانے ویڈیو کو موجودہ بتاتے ہوئے گمراہ کن حوالے سے پھیلایا جا رہا ہے۔

  • Claim Review : یہ بلوچستان ٹرین ہاجیکنگ اور اس پر ہوئے حملہ کا حالیہ ویڈیو ہے۔
  • Claimed By : FB User- Sƴɘɗ Aɩʑʌʑ
  • Fact Check : گمراہ کن

مکمل حقیقت جانیں... کسی معلومات یا افواہ پر شک ہو تو ہمیں بتائیں

سب کو بتائیں، سچ جاننا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو ایسے کسی بھی میسج یا افواہ پر شبہ ہے جس کا اثر معاشرے، ملک یا آپ پر ہو سکتا ہے تو ہمیں بتائیں۔ آپ نیچے دئے گئے کسی بھی ذرائع ابلاغ کے ذریعہ معلومات بھیج سکتے ہیں۔

ٹیگز

اپنی راے دیں

No more pages to load

متعلقہ مضامین

Next pageNext pageNext page

Post saved! You can read it later